Brailvi Books

غصّے کا علاج
4 - 7
وہ چِہرے سے لپٹ جاتا، سجدے کیلئے سرجُھکاتے یہ لقمہ بنانے کیلئے جائے سَجدہ پر منہ کھول دیتا۔مگر وہ بُزُرگ اسے ہٹا کرسَجدہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے۔ جب نَماز سے فارِغ ہوئے توشیطان کُھل کر سامنے آگیا اور کہنے لگا:یہ سار ی حَرَکتیں میں نے ہی آپ کے ساتھ کی ہیں، آپ بَہُت ہمت والے ہیں، میں آپ سے بَہُت مُتأَثِّر ہواہوں،لہٰذااب میں نے یہ طے کرلیا ہے کہ آپ کو کبھی نہیں بہکاؤں گا،مہربانی فرماکر آپ مجھ سے دوستی کرلیجئے۔ اُس اسرائیلی بُزُرگ نے شیطان کے اس وار کو بھی ناکام بناتے ہوئے فرمایا: تونے مجھے ڈرانے کی کوشِش کی لیکن اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّوَجَلَّ میں ڈرا نہیں ، میں تجھ سے ہر گز دوستی نہیں کروں گا۔بولا: اچّھا ،اپنے اَہل وعِیال کا اَحوال مجھ سے دریافت کرلیجئے کہ آپ کے بعد ان پر کیا گزرے گی۔ فرمایا:مجھے تجھ سے پوچھنے کی ضَرورت نہیں۔ شیطان نے کہا:پھر یِہی پوچھ لیجئے کہ میں لوگوں کو کس طرح بہکاتا ہوں۔ فرمایا : ہاں یہ بتادے ۔ بولا، میرے تین جال ہیں:ــــ (۱)بُخل (۲)غُصّہ(۳) نَشہ۔ اپنے تینوں جالوں کی