Brailvi Books

غصّے کا علاج
3 - 7
نے پل صراط کو پار کر لیا۔
 (المعجم الکبیر ج۲۵ ص۲۸۱،۲۸۲ حديث ۳۹ داراحیاء التراث العربی بيروت)
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب !  صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
شیطان کے تین جال
    حضرتِ سیِّدُنا فقیہابواللَّیث سمرقندی رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ تَنبیہُ الغافِلین میں نقل کرتے ہیں: حضرت ِ سیِّدُنا وَہب بن مُنَبِّہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: بنی اسرائیل کے ایک بُزُرگ ایک بار کہیں تشریف لے گئے۔ راستے میں ایک موقع پر اچانک پتّھر کی ایک چٹان اوپر کی جانب سے سرکے قریب آپہنچی ،اُنہوں نے ذکر اﷲ عزوجل شروع کردیا تووہ دور ہٹ گئی۔ پھرخوفناک شَیر اور درِندے ظاہِر ہونے لگے مگر وہ بُزُرگ نہ گھبرائے اور ذکر اﷲعزوجل میں لگے رہے۔ جب وہ بُزُرگ نَماز میں مشغول ہوئے تو ایک سانپ پاؤں سے لپٹ گیا ،یہاں تک کہ سارے بدن پر پھرتاہوا سر تک پہنچ گیا،وہ بُزُرگ جب سجدہ کا ارادہ فرماتے
Flag Counter