| غوثِ پاک کے حالات |
وفا کیا ہے تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا:''وفا یہ ہے کہ اللہ عزوجل کی حرام کردہ چیزوں میں اللہ عزوجل کے حقوق کی رعایت کرتے ہوئے نہ تودل میں اِن کے وسوسوں پردھیان دے اورنہ ہی ان پرنظرڈالے اوراللہ عزوجل کی حدودکی اپنے قول اورفعل سے حفاظت کرے ، اُس کی رضاوالے کاموں کی طرف ظاہر و باطن سے پورے طور پر جلدی کی جائے۔''(بہجۃالاسرار،ذکرشی من اجوبتہ مما یدل علی قدم راسخ،ص۲۳۵)
وجدکیاہے؟
حضرت سیدنا شیخ محی الدین عبدالقادرجیلانی قطب ربانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے وجد کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشادفرمایا:'' روح اللہ عزوجل کے ذکر کی حلاوت میں مستغرق ہو جائے اورحق تعالیٰ کے لئے سچے طورپرغیرکی محبت دل سے نکال دے ۔''(بہجۃالاسرار،ذکر شی من اجوبتہ ممایدل علی قدم راسخ،ص۲۳۶)
خوف کیاہے؟
حضرت محبوب سبحانی،قطب ربانی شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے خوف کے متعلق دریافت کیاگیاتوآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ''اس کی بہت سی قسمیں ہیں(۱)خوف۔۔۔۔۔۔یہ گنہگاروں کو ہوتا ہے(۲)رہبہ۔۔۔۔۔۔یہ عابدین کو ہوتا ہے (۳)خشیت۔۔۔۔۔۔یہ علماء کو ہوتی ہے۔''نیزارشادفرمایا:'' گنہگار کاخوف عذاب سے، عابد کا خوف عبادت کے ثواب کے ضائع ہونے سے اورعالم کاخوف طاعات میں شرک خفی سے ہوتاہے ۔''
پھرآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''عاشقین کا خوف ملاقات کے فوت ہونے سے ہے اورعارفین کا خوف ہیبت و تعظیم سے ہے اور یہ خوف سب سے بڑھ کر ہے کیوں کہ یہ کبھی دور نہیں ہوتا اور ان تمام اقسام کے حاملین جب رحمت و لطف کے مقابل ہو