Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
87 - 96
جائیں تو تسکین پاجاتے ہیں۔''(المرجع السابق)

    دعاء والتجاء:اے اللہ عزوجل ہمیں حضورسیدناغوث اعظم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے ملفوظات شریف کوسمجھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطافرمااورہمارے دلوں میں غوث پاک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی محبت کومزیدپختہ فرمادے۔
آمِیْنَ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنِ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہٖ وَآلِہٖ وَسَلَّمَ
قادری کرقادری رکھ قادریوں میں اٹھا

قدرِعبدالقادرقدرت نماکے واسطے
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کاوصالِ مبارک:
    حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ۹ربیع الاخر۵۶۱ہجری میں انتقال فرمایا،وصال کے وقت آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی عمرشریف تقریبا۹۰نوے سال تھی۔''(الزیل علی طبقات الحنا بلۃ،ج۳،ص۲۵۱)
صلوٰۃ الغوثیہ کاطریقہ اوراس کی برکتیں:
    حضرت شیخ ابوالقاسم عمرالبزاررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ حضورسیدناشیخ عبد القادرجیلانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ''جو شخص مجھ کو مصیبت میں پکارے تو اس کی وہ مصیبت جاتی رہے گی اور جس تکلیف میں مجھے پکارے تو اس کی وہ تکلیف جاتی رہے گی۔''پھر فرمایا کہ''جو شخص دو رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں سورئہ فاتحہ کے بعدسورئہ اخلاص گیارہ بار پڑھے پھر سلام کے بعد سرورِکون ومکان صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم پر درود پاک پڑھے اور مجھ کو یاد کرے اور عراق کی جانب گیارہ قدم چلے اور میرا نام لے کر اپنی حاجت طلب کرے تو اللہ عزوجل کے حکم سے اس کی حا جت پوری ہو جائے گی۔''(بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراھم،ص۱۹۷)
Flag Counter