Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
85 - 96
کرتے ہوئے نعمت دینے والے کی نعمت کا اقرار ہو اوراسی طرح عاجزی کرتے ہوئے اللہ عزوجل کے احسان کومانے اور یہ سمجھ لے کہ وہ شکراداکرنے سے عاجزہے۔''
 (بہجۃالاسرار،ذکرشی من اجوبتہ ممایدل علی قدم راسخ،ص۲۳۴)
صبرکی حقیقت:
    حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی قطب ربانی غوث صمدانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے صبر کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ ''صبر یہ ہے کہ بلاومصیبت کے وقت اللہ عزوجل کے ساتھ حسن ادب رکھے اور اُس کے فیصلوں کے آگے سرتسلیم خم کردے۔''(بہجۃالاسرار،ذکرشی من اجوبتہ ممایدل علی قدم راسخ ،ص۲۳۴)
صدق کیاہے؟
    حضرت سیدناشیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی قطب ربانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے صدق کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ

(۱)۔۔۔۔۔۔اقوال میں صدق تو یہ ہے کہ دل کی موافقت قول کے ساتھ اپنے وقت میں ہو۔

(۲)۔۔۔۔۔۔اعمال میں صدق یہ ہے کہ اعمال اس تصورکے ساتھ بجالائے کہ اللہ عزوجل اس کودیکھ رہاہے اورخودکوبھول جائے ۔

(۳)۔۔۔۔۔۔احوال میں صدق یہ ہے کہ طبیعتِ انسانی ہمیشہ حالتِ حق پرقائم رہے اگرچہ دشمن کاخوف ہویادوست کاناحق مطالبہ ہو۔''(المرجع السابق،ص۲۳۵)
وفا کیا ہے؟
    حضرت شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی قدس سرہ النورانی سے دریافت کیا گیا کہ
Flag Counter