| غوثِ پاک کے حالات |
عزوجل کی طرف لگا رہے اوراس کے غیرسے الگ رہے ۔'' نیزارشاد فرمایا کہ'' توکل یہ ہے کہ جن چیزوں پرقدرت حاصل ہے ان کے پوشیدہ رازکومعرفت کی آنکھ سے جھانکنااور''مذہب معرفت'' میں دل کے یقین کی حقیقت کانام اعتقادہے کیوں کہ وہ لازمی امورہیں ان میں کوئی اعتراض کرنے والانقص نہیں نکال سکتا۔'' (بہجۃالاسرار،ذکرشی من اجوبتہ ممایدل علی قدم راسخ۔۔۔۔۔۔ص۲۳۲)
توکل اور اخلاص :
حضرت سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی حضورغوث پاک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے دریافت کیا گیا کہ'' توکل کیا ہے؟'' تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''توکل کی حقیقت اخلاص کی حقیقت کی طرح ہے اور اخلاص کی حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی عمل، عوض یعنی بدلہ حاصل کرنے کے لئے نہ کرے اور ایسا ہی توکل ہے کہ اپنی ہمت کوجمع کرکے سکون سے اپنے رب عزوجل کی طرف نکل جائے۔''(المرجع السابق،ص۲۳۳)
دُنیاکودل سے نکال دو:
حضورسیدناغوث اعظم شیخ عبدالقادررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے دنیا کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا کہ''دنیا کو اپنے دل سے مکمل طور پر نکال دے پھر وہ تجھے ضرریعنی نقصان نہیں پہنچائے گی۔''(بہجۃالاسرار،ذکرشی من اجوبتہ ممایدل علی قدم راسخ،ص۲۳۳)
شکر کیا ہے؟:
سیدناشیخ محی الدین عبدالقادرجیلانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے شکرکے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشادفرمایا کہ''شکر کی حقیقت یہ ہے کہ عاجزی