Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
83 - 96
    امیرالمؤمنین حضرت سیدنا عمرفاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ ارشادفرماتے ہیں کہ''مجھے اس بات کی پرواہ نہیں کہ میں کس حال میں صبح کروں گا آیا اس حال پر جس کو میری طبیعت ناپسند کرتی ہے ،یا اس حال پر کہ جس کومیری طبیعت پسند کرتی ہے،کیونکہ مجھے معلوم نہیں کہ میری بھلائی اور بہتر ی کس میں ہے۔یہ بات اللہ تعالیٰ کی تدبیر پر رضا مندی اس کی پسندیدگی اور اختیار اور اس کی قضاء پر اطمینان و سکون ہونے کے سبب فرمائی ۔(فتوح الغیب مع قلائدالجوہر،المقا لۃالتاسعۃوالستون،ص۱۱۷)
محبت کیاہے ؟
    ایک دفعہ حضرت سیدنا شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی قدس سرہ النورانی سے دریافت کیا گیا کہ'' محبت کیا ہے ؟''تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''محبت، محبوب کی طرف سے دل میں ایک تشویش ہوتی ہے پھر دنیا اس کے سامنے ایسی ہوتی ہے جیسے انگوٹھی کا حلقہ یا چھوٹاساہجوم ، محبت ایک نشہ ہے جو ہوش ختم کردیتاہے ، عاشق ایسے محوہیں کہ اپنے محبوب کے مشاہدہ کے سوا کسی چیزکاانہیں ہوش نہیں ، وہ ایسے بیمار ہیں کہ اپنے مطلوب(یعنی محبوب)کو دیکھے بغیرتندرست نہیں ہوتے ،وہ اپنے خالق عزوجل کی محبت کے علاوہ کچھ نہیں چاہتے اوراُس کے ذکر کے سوا کسی چیز کی خواہش نہیں رکھتے۔''(بہجۃالاسرار،ذکرشی من اجوبتہ ممایدل علی قدم راسخ،ص۲۲۹)
توَکُّل کی حقیقت:
    حضرت محبوب سبحانی قطب ربانی سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے توَکُّل کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشادفرمایا کہ'' دل اللہ
Flag Counter