Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
82 - 96
فرش اور تحت الثرٰی تک جو کچھ ہے وہ سب کا سب اللہ عزوجل کے قبضے میں ہے،ساری مخلوق اسی کی ہے،ہرچیزکاخالق وہ ہی ہے، اللہ عزوجل کے سوا کوئی پیدا کرنے والا نہیں ہے توان سب کے باوجودتُواللہ عزوجل کے ساتھ کسی اورکوشریک ٹھہراتاہے؟''(حوالہ)

    اللہ عزوجل جسے چاہے اور جس طرح چاہے حکومت وسلطنت عطا کرتا ہے اور جس سے چاہتا ہے واپس لے لیتا ہے، جسے چاہتا ہے عزت دیتاہے اور جسے چاہتا ہے ذلت میں مبتلاکر دیتا ہے، اللہ عزوجل کی بہتری سب پرغالب ہے اور وہ جسے چاہتا ہے بے حساب روزی عطا فرماتا ہے۔''(فتو ح الغیب،مترجم،ص۸۰)
ہرحال میں اللہ عزوجل کاشکراداکرو:
    حضورسیدناشیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا: ''پروردگارعزوجل سے اپنے سابقہ گناہوں کی بخشش اور موجودہ اور آئندہ گناہوں سے بچنے کے سوا اور کچھ نہ مانگ ،حسن عبادت ،احکام الٰہی عزوجل پر عمل کر،نافرمانی سے بچنے قضاء وقدر کی سختیوں پر رضامندی ،آزمائش میں صبر ،نعمت وبخشش کی عطا پر شکر کر ،خاتمہ بالخیر اور انبیاء علیہم السلام صدیقین ،شہداء صالحین جیسے رفیقوں کی رفاقت کی توفیق طلب کر، اور اللہ تعالیٰ سے دنیا طلب نہ کر ،اور آزمائش و تنگ دستی کے بجائے تونگر و دولت مندی نہ مانگ ،بلکہ تقدیر اور تدبیرالٰہی عزوجل پر رضا مندی کی دولت کا سوال کر ۔اور جس حال میں اللہ تعالیٰ نے تجھے رکھا ہے اس پر ہمیشہ کی حفاظٖت کی دعا کر ،کیونکہ تُو نہیں جانتا کہ ان میں تیری بھلائی کس چیز میں ہے ،محتاجی و فقر فاقہ میں ہے یا دولت مندی اور تونگری میں آزمائش میں یا عافیت میں ہے ،اللہ تعالیٰ نے تجھ سے اشیاء کا علم چھپا کر رکھا ہے۔ ان اشیاء کی بھلائیوں اور برائیوں کے جاننے میں وہ یکتا ہے۔
Flag Counter