Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
73 - 96
اللہ عزوجل کے تمام شہر اور ملک میری نگاہ میں رائی کے دانہ کی طرح ہیں اور میرے حکم اتصال میں ہیں۔(قصیدہ غوثیہ،ص۱)
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی نسبت کا فائدہ:
    حضرت بزاررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :''حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی قطب ربانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے عرض کیا گیا کہ'' کوئی شخص آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا نام لیتا ہے لیکن نہ تو اس نے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے بیعت کی ہے اور نہ ہی آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا خرقہ پہنا ہے تو کیا وہ آپ کا مرید کہلا سکتا ہے؟''یہ سن کر آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''جو شخص میری طرف منسوب ہو اور میرا نام لے اللہ عزوجل کے ہاں وہ مقبول ہوگا اور اللہ عزوجل اس پر مہربان ہوگا اگرچہ وہ برے عمل ہی کیوں نہ کرتا ہواور وہ میرامرید ہے، بے شک میرے رب عزوجل نے مجھ سے وعدہ فرمایاہے کہ میرے مریدوں اور میرے ہم مذہبوں اور میرے دوستوں کو جنت میں داخل کریگا۔''(المرجع السابق)
چارمشائخ رحمہم اللہ تعالیٰ زندوں کی طرح تصرف کرتے ہیں:
    حضرت شیخ علی بن الہیتی نے کہا کہ ''میں نے چار مشائخ کو دیکھا ہے جو اپنی قبور میں ایسا تصرف کرتے ہیں جس طرح کہ زندہ کرتا ہے(۱)شیخ سید عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ(۲)حضرت شیخ معروف کرخی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ(۳)حضرت شیخ عقیل من جبیرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ(۴)حضرت شیخ حیا بن قیس حرانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ۔(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ،ص۱۲۴)
عقیدت مندکے لئے قبر سے باہرتشریف لے آئے:
Flag Counter