غوثِ پاک کے حالات |
فرمایا:''مجھے میرے معبودعزوجل کی عزت و جلال کی قسم! میرا ہاتھ میرے مرید پر ایسا ہے جس طرح آسمان زمین کے اوپرہے اگر میرا مرید عمدہ نہیں توکیاہوا میں توعمدہ ہوں۔'' پھرآپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''مجھے اپنے رب عزوجل کی عزت و جلال کی قسم! میرے قدم میرے رب عزوجل کے سامنے برابررُکے رہیں گے یہاں تک کہ مجھ کو اور تم کو جنت کی طرف لے جائیں گے۔''(بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراھم،ص۱۹۳)
قادریوں کومرنے سے پہلے توبہ کی بشارت:
شیخ ابو سعود عبداللہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیان کرتے ہیں:''ہمارے شیخ محی الدین عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے مریدوں کے لئے قیامت تک اس بات کے ضامن ہیں کہ ان میں سے کوئی بھی توبہ کئے بغیر نہیں مرے گا۔''(بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراھم،ص۱۹۱)
مریدی لَاتَخَفْ:
حضورسیدناشیخ عبدالقادررحمۃاللہ تعالیٰ علیہ قصیدہ غوثیہ میں اپنے مریدوں کودلاسا دیتے ہوئے ارشادفرماتے ہیں:
مُرِیْدِیْ لَاتَخَفْ اَللہُ رَبِّیْ عَطَانِیْ رِفْعَۃً نِلْتُ الْمَنَالِ
اے میرے مرید! تو مت ڈر، اللہ کریم میرا رب ہے، اس نے مجھے رفعت و بلندی عطا فرمائی ہے اور میں اپنی امیدوں کو پہنچتا ہوں۔
نَظَرْتُ اِلٰی بِلَادِ اللہِ جَمْعًا کَخَرْدَلَۃٍ عَلٰی حُکْمِ التِّصَالٖ