Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
71 - 96
سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے مریدین کے لئے اس بات کے ضامن ہیں کہ ان میں سے کوئی شخص بغیرتوبہ کے نہ مرے گااور ان کو یہ فضیلت دی گئی ہے کہ ان کے مرید اور سات پشت تک ان کے مریدوں کے مریدجنت میں داخل ہوں گے۔''(بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراہم،ص۱۹۱)
سات پشتوں تک مریدوں پرنظرکرم:
    سرکاربغدادحضورغوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ:''میں اپنے مرید کے مریدوں کا سات پشت تک ہر ایک امر کا ذمہ دار ہوں اور اگر میرے مرید کا ستر مشرق میں کھل جائے اور میں مغرب میں ہوں تو اس کو چھپاتا ہوں۔''
 (بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراہم،ص۱۹۱)
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے صدقے میں جنت ملے گی:
    حضرت شیخ ابوالحسن علی قرشی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت پیرانِ پیر روشن ضمیر،غوث اعظم دستگیررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''مجھے ایک کاغذ دیا گیا جو اتنا بڑا تھا کہ جہاں تک نگاہ پہنچے اس میں میرے اصحاب اور مریدین کے نام تھے جو قیامت تک ہونے والے تھے اور مجھ سے کہا گیا کہ'' سب کو تمہارے صدقے بخش دیا گیا۔''(المرجع السابق،ص۱۹۳)
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کاکوئی مریددوزخ میں نہیں جائے گا:
    حضرت سیدناشیخ عبدالقادر جیلانی ،قطب ربانی، شہنشاہ بغدادرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''میں نے دوزخ کے داروغہ حضرت مالک علیہ السلام سے دریافت کیا کہ'' کیا تمہارے پاس میراکوئی مرید ہے۔''انہوں نے کہا: '' نہیں۔''آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے
Flag Counter