Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
70 - 96
مریدوں سے محبت
    حضور سیدنا غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:
'' اِنَّ یَدِیْ عَلٰی مُرِیْدِیْ کَالسَّمَآءِ عَلَی الْاَرْضِ
یعنی بے شک میرا ہاتھ میرے مرید پر ایسا ہے جیسے زمین پر آسمان ہے ۔''(بہجۃالاسرار،ذکرفضل اصحابہ وبشراہم،ص۱۹۳)

    اور فرماتے ہیں:
'' اِنْ لَّمْ یَکُنْ مُرِیْدِیْ جَیِّدًا فَاَنَاجَیِّدٌ
یعنی اگر میرا مرید عمدہ نہیں توکیاہوا میں(یعنی اُس کاآقاعبدالقادر)تو اچھاہوں۔''(المرجع السابق)
خدا کے فضل سے ہم پر ہے سایہ غوث اعظم کا

ہمیں دونوں جہاں میں ہے سہارا غوث اعظم کا

مریدی لاتخف کہہ کر تسلی دی غلاموں کو

    قیامت تک رہے بے خوف بندہ غوث اعظم کا
اپنے مریدوں کے ظاہروباطن سے باخبر:
    حضور پرنور سیدنا غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:'' تمہارا ظاہروباطن میرے سامنے آئینہ ہے اگر شریعت کی روک میری زبان پر نہ ہوتی تو میں تم کو بتاتا کیا کھاتے ہو اور کیا پیتے ہو اور کیا جمع کر کے رکھتے ہو۔''
 (بہجۃالاسرار،ذکرکلمات اخبربھاعن نفسہ محدثابنعمۃربہ،ص۵۵)
ہمارا ظاہرو باطن ہے ان کے آگے آئینہ

کسی شے سے نہیں عالم میں پردہ غوث اعظم کا
قادریوں کے لئے بشارت:
    حضرت شیخ ابو عبداللہ محمد بن قایداوانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں :''حضرت
Flag Counter