Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
69 - 96
مبارک پر تائب ہو کر واپس پلٹے۔''
 (بہجۃالاسرار،ذکراخبارالمشایخ بالکشف عن  ہیئۃ الحال...ص۲۵)
 (۵)۔۔۔۔۔۔سرور کائناتصلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کی تصدیق:
    شیخ خلیفہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے سرور کائنات،فخر موجودات،باعث تخلیق کائنات صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کو خواب میں دیکھا اور عرض کیا کہ'' حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے
قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیِّ اللہِ
کا اعلان فرمایا ہے۔'' تو سرکار دو عالم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
''صَدَقَ الشَّیْخُ عَبْدُالْقَادِرِفَکَیْفَ لَاوَھُوَ الْقُطَبُ وَاَنَا اَرْعَاہُ
یعنی شیخ عبدالقادررحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے سچ کہا ہے اور یہ کیوں نہ کہتے جب کہ وہ قطب زمانہ اور میری زیر نگرانی ہیں۔''(المرجع السابق،ص۲۷)
 (۶)۔۔۔۔۔۔شیخ حیات بن قیس الحرانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ:
    آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ۳رمضان المبارک۵۷۹ء میں جامع مسجد میں ارشاد فرمایا کہ'' جب حضور پرنور غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے
قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیِّ اللہِ
کا اعلان فرمایا ْ تو اللہ عزوجل نے تمام اولیاء اللہ کے دلوں کو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے ارشاد کی تعمیل پر گردنیں جھکانے کی برکت سے منور فرما دیااور ان کے علوم اور حال و احوال میں اسی برکت سے زیادتی اور ترقی عطا فرمائی۔''(بہجۃالاسرار،ذکرمن حناراسہ من المشایخ عندماقال ذلک،ص۳۰)
واہ کیا مرتبہ اے غوث ہے بالا تیرا

اونچے اونچوں کے سروں سے قدم اعلیٰ تیرا

سر بھلا کیا کوئی جانے کہ ہے کیسا تیرا

اولیاء ملتے ہیں آنکھیں وہ ہے تلوا تیرا

جو ولی قبل تھے یا بعد ہوئے یا ہوں گے

سب ادب رکھتے ہیں دل میں مرے آقا تیرا
Flag Counter