Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
68 - 96
رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیِ اللہِ
فرمایا تو شیخ احمد رفاعی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اپنی گردن کو جھکا کر عرض کیا:
''عَلٰی رَقَبَتِیْ
یعنی میری گردن پر بھی آپ کاقدم ہے۔'' حاضرین نے عرض کیا : ''حضور والا! آپ یہ کیا فرما رہے ہیں ؟''تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ'' اس وقت بغداد میں حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ النورانی نے
قَدَمِیْ ھٰذَہٖ عَلٰی رَقَبَۃِ کُلِّ وَلِیِ اللہِ
کا اعلان فرمایا ہے اور میں نے گردن جھکا کر تعمیل ارشاد کی ہے۔''
 (بہجۃالاسرار،ذکرمن حناراسہ من المشایخ عندماقال ذلک،ص۳۳)
سروں پرلیتے ہيں جسے تاج والے

تمہاراقدم ہے وہ یاغوث اعظم
 (۳)۔۔۔۔۔۔خواجہ بہاؤ الدین نقشبندرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ:
    جب آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے حضورِ غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے قول:
'' قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبَۃِکُلِّ وَلِیِّ اللہِ''
کے متعلق دریافت کیا تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا:''بَلْ عَلٰی عَیْنِیْ یعنی گردن تو درکنار آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کا قدم مبارک تومیر ی آنکھوں پر ہے۔''(تفریح الخاطرص۲۰)
 (۴)۔۔۔۔۔۔شیخ ماجد الکردی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ:
    آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ ارشاد فرماتے ہیں کہ ''جب سید نا غوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے
قَدَمِیْ ھٰذِہٖ عَلٰی رَقَبَۃِکُلِّ وَلِیِّ اللہ ِ
ارشاد فرمایا تھا تو اس وقت کوئی اللہ عزوجل کاولی زمین پرایسانہ تھا کہ جس نے تواضع کرتے ہوئے اور آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے اعلیٰ مرتبے کا اعتراف کرتے ہوئے گردن نہ جھکائی ہو تمام دنیائے عالَم کے صالح جنات کے وفد آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے دروازے پر حاضر تھے اور سب کے سب آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے دستِ
Flag Counter