غوثِ پاک کے حالات |
حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی یہ کرامت اس قدر تواتر کے ساتھ بیان کی گئی ہے کہ صدیاں گزر جانے کے باوجود برصغیر پاک و ہند کے گوشے گوشے میں اس کی گونج سنائی دیتی ہے۔(الحمدللہ عزوجل ) اعلیٰ حضرت،امامِ اہلِ سنّت الشاہ مولانااحمد رضاخان علیہ رحمۃ الرحمن سے اس واقعہ کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ارشاد فرمایا:''اگرچہ(یہ روایت)نظر سے نہ گزری مگر زبان پر مشہور ہے اور اس میں کوئی امرخلافِ شرع نہیں ،اس کا انکار نہ کیا جائے۔(فتاویٰ رضویہ جدید،ج۲۹،۶۲۹)