لے گئے وہاں ایک۹۰سال کی بڑھیاکودیکھاجوزاروقطاررورہی تھی ،ایک مریدنے بارگاہِ غوثیت رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ میں عرض کیا:''مرشدی!اس ضعیفہ کااکلوتاخوبروبیٹاتھا،بیچ اری نے اس کی شادی رچائی دولہانکاح کرکے دلہن کواسی دریامیں کشتی کے ذریعے اپنے گھرلارہاتھاکہ کشتی الٹ گئی اوردولہادلہن سمیت ساری بارات ڈوب گئی ،اس واقعہ کوآج بارہ سال گزرچکے ہیں مگرماں کاجگرہے ،بے چاری کاغم جاتانہیں ہے،یہ روزانہ یہا ں دریاپرآتی ہے اوربارات کونہ پاکررودھوکرچلی جاتی ہے ۔''حضورِغوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کواس ضعیفہ پربڑاترس آیا،آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے اللہ عزوجل کی بارگاہ میں ہاتھ اٹھادیئے،چندمنٹ تک کچھ ظہورنہ ہوا،بے تاب ہوکربارگاہِ الٰہی عزوجل میں عرض کی: ''یااللہ عزوجل!اس قدرتاخیرکی کیاوجہ ہے؟'' ارشادہوا:''اے میرے پیارے!یہ تاخیر خلافِ تقدیرنہیں ہے ،ہم چاہتے توایک حکم ''کُنْ''سے تمام زمین وآسمان پیداکردیتے مگربمقتضائے حکمت چھ دن میں پیداکئے،بارات کوڈوبے ہوئے بارہ سال ہوچکے ہیں،اب نہ وہ کشتی باقی رہی ہے نہ ہی اس کی کوئی سواری ،تمام انسانوں کاگوشت وغیرہ بھی دریائی جانورکھاچکے ہیں،ریزہ ریزہ کواجزائے جسم میں اکٹھاکرواکردوبارہ زندگی کے مرحلے میں داخل کردیاہے اب ان کی آمدکاوقت ہے۔''ابھی یہ کلام اختتام کوبھی نہ پہنچاتھاکہ یکایک وہ کشتی اپنے تمام ترسازوسامان کے ساتھ بمع دولہا،دلہن وباراتی سطح آب پرنمودارہوگئی اورچندہی لمحوں میں کنارے آلگی ،تمام باراتی سرکاربغدادرحمۃاللہ تعالیٰ علیہ سے دعائیں لے کرخوشی خوشی اپنے گھرپہنچے،اس کرامت کوسن کربے شمارکفّارنے آآکرسیدناغوث اعظم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے دستِ حق پرست پراسلام قبول کیا۔(سلطان الاذکارفی مناقب غوث الابرار)