Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
46 - 96
     پھر حضرت سیدناحضورغوث پاک رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:''اللہ عزوجل کی قسم ! اگر اس کے حضور نبی پاک، صاحب لولاک ،سیاح افلاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم سے رشتے کا لحاظ نہ ہوتا تو میں خون کو اس طرح چھوڑتا کہ اس کے مکان تک پہنچتا۔''(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ ۔۔۔۔۔۔الخ،ص۱۲۰)
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سے کرامت کامطالبہ:
    راوی کا قول ہے کہ میں نے خلیفہ کو ایک دن حضرت سیدنا محی الدین شیخ عبدالقادر جیلانی،قطب ربانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں دیکھاکہ عرض کررہاہے کہ ''حضورمیں آپ سے کوئی کرامت دیکھنا چاہتا ہوں تاکہ میرا دل اطمینان پا ئے۔''

     آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا:'' تم کیا چاہتے ہو؟'' اس نے کہا:''میں غیب سے سیب چاہتا ہوں۔'' اور پورے عراق میں اس وقت سیب نہیں ہوتے تھے، آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے ہوا میں ہاتھ بڑھایا تو دو سیب آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے  ہاتھ میں تھے،آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ان میں سے ایک اس کودیا۔آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے اپنے ہاتھ والے سیب کو کاٹا تو نہایت سفید تھا، اس سے مشک کی سی خوشبو آتی تھی اور المستنجد نے اپنے ہاتھ والے سیب کو کاٹا تو اس میں کیڑے تھے وہ کہنے لگا:''یہ کیا بات ہے میں نے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے  ہاتھ میں نہایت عمدہ سیب د یکھا ؟'' آپ نے فرمایا:''ابوالمظفر! تمہارے سیب کو ظلم کے ہاتھ لگے تو اس میں کیڑے پڑ گئے۔'' (المرجع السابق،ص۱۲۱)
اندھوں کو بینااور مردوں کو زندہ کرنا:
     حضرت شیخ برگزیدہ ابوالحسن قرشی فرماتے ہیں کہ'' میں اور شیخ ابوالحسن علی بن ہیتی
Flag Counter