Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
45 - 96
سال کی مقدار سے دو سے چارگنا پیدا ہونا شروع ہوا،اب میرا یہ حال ہے کہ جب میں ایک درہم خرچ کرتا ہوں تو اس سے میرے پاس دوسے تین گناآجاتا ہے اور جب میں گندم کی سو (۱۰۰)بوری کسی مکان میں رکھتا ہوں پھر اس میں سے پچاس بوری خرچ کر ڈالتا ہوں اور باقی کو دیکھتا ہوں تو سو بوری موجود ہوتی ہے میرے مویشی اس قدر بچے جنتے ہیں کہ میں ان کا شمار بھول جاتا ہوں اور یہ حالت حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی قدس سرہ النورانی کی برکت سے اب تک باقی ہے۔''

(بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ۔۔۔۔۔۔الخ،ص۹۱)
خلیفہ کامال و دولت خون میں بدل گیا :
     حضرت ابو عبداللہ محمد بن ابوالعباس موصلی رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ اپنے والدسے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایاکہ'' ہم ایک رات اپنے شیخ عبدالقادر جیلانی،غوث صمدانی،قطب ربانیقدس سرہ النورانی کے مدرسہ بغداد میں تھے اس وقت آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کی خدمت میں بادشاہ المستنجدباللہ ابوالمظفریوسف حاضر ہوااس نے آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کو سلام کیااور نصیحت کا خواست گار ہوا اور آپ کی خدمت میں دس تھیلیاں پیش کیں جو دس غلام اٹھائے ہوئے تھے آپ نے فرمایا:''میں ان کی حاجت نہیں رکھتا ۔''

    اور قبول کرنے سے انکارفرمادیا اس نے بڑی عاجزی کی،تب آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے ایک تھیلی اپنے دائیں ہاتھ میں پکڑی اور دوسری تھیلی بائیں ہاتھ میں پکڑی اور دونوں تھیلیوں کو ہاتھ سے دبا کر نچوڑا کہ وہ دونوں تھیلیاں خون ہوکر بہہ گئیں، آپ نے فرمایا:'' اے ابوالمظفر! کیا تمہیں اللہ عزوجل کا خوف نہیں کہ لوگوں کا خون لیتے ہو اور میرے سامنے لاتے ہو۔'' وہ آپ کی یہ بات سن کر حیرانی کے عالم میں بے ہوش ہوگیا۔
Flag Counter