Brailvi Books

غوثِ پاک کے حالات
39 - 96
راستہ دکھا دو اور ہدایت کی طرف رہنمائی فرماتے ہوئے اسے قطب بنا دو۔'' چنانچہ آپ کی نگاہ فیض رساں سے وہ قطبیت کے درجہ پر فائز ہوگیا۔''(سیرت غوث الثقلین،ص۱۳۰)
آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی حکومت:
    حضور سیدنا غوث اعظم رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ قصیدہ غوثیہ شریف میں فرماتے ہیں: ''بلاداللہ ملکی تحت حکمی یعنی اللہ عزوجل کے تمام شہر میرے تحت تصرف اور زیر حکومت ہیں۔''
 (بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ مرصعا۔۔۔۔۔۔الخ،ص۱۴۷)
بلاداللہ ملکی تحت حکمی سے ہواظاہر

کہ عالم میں ہراک شے پرہے قبضہ غوث اعظم کا
عصامبارک چراغ کی طرح روشن ہوگیا:
    حضرت عبدالملک ذیال رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بیان کرتے ہیں کہ ''میں ایک رات حضور پرُنورغوث پاک رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ کے  مدرسے میں کھڑا تھا آپ رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ اندر سے ایک عصا دست اقدس میں لئے ہوئے تشریف فرما ہوئے میرے دل میں خیال آیا کہ ''کاش حضور اپنے اس عصا سے کوئی کرامت دکھلائیں۔'' ادھر میرے دل میں یہ خیال گزرا اور ادھر حضور نے عصا کو زمین پر گاڑ دیا تو وہ عصا مثل چراغ کے روشن ہوگیا اور بہت دیر تک روشن رہا پھر حضور پرُنور نے اسے اکھیڑ لیا تو وہ عصا جیساتھا ویسا ہی ہوگیا، اس کے بعد حضور نے فرمایا:'' بس اے ذیال!تم یہی چاہتے تھے۔'' ( بہجۃالاسرار،ذکرفصول من کلامہ۔۔۔۔۔۔الخ،ص۱۵۰)
انگلی مبارک کی کرامت :
    ایک مرتبہ رات میں سرکارِبغدادحضرتِ سیدناشیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ
Flag Counter