جنَّت میں آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوسی
حضرتِ سیِّدُنا ابو سعید خُدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسولُ اللہ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:جو شخص اچّھی طرح نَماز پڑھتا ہو، اُس کے عَیال (یعنی گھر والے)زیادہ اور مال کم ہو اور وہ شخص مسلمانوں کی غیبت نہ کرتا ہومیں اور وہ جنَّت میں ان دو کی طرح ہوں گے ۔ (یعنی آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے انگشتِ شہادت اور بیچ کی انگلی ملا کر دکھایا )
(مُسْنَد اَبِی یَعْلٰی ج۱ ص۴۲۸ حدیث۹۸۶)
''یااللہ ہمیں جنَّت نصیب فرما''کے بائیس حروف کی نسبت سے جنَّت کی 22جھلکیاں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!سبحٰنَ اللہ!مذکورہ حدیثِ پاک میں جنَّت کے اندر مدینے کے تاجورصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کاپڑوس پانے کا کیا خوب مَدَنی نسخہ بیان کیا گیا ہے!
سبحٰنَ اللہ!سبحٰنَ اللہ !سبحٰنَ اللہ!
جنَّت کی عظمت کی بھی کیا ہی بات ہے!دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''بہارِ شریعت''جلد اوّل صَفْحَہ 152 تا 162 پر تحریر کردہ ''جنَّت کا بیان ''میں سے چند جھلکیاں مُلاحَظہ فرمایئے ،
اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
منہ میں پانی آ جائیگا ۔ اللہ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ کی رحمت بھری جنَّت کی چاہت میں بے تاب ہو جایئے اور اسے پانے کی جِدو جَہْد تیز تر کر دیجئے چُنانچِہ لکھا ہے:* اگرجنَّت کی کوئی ناخُن بھَر چیز دنیا میں