یہ لوگ بھی کیبل پر فلمیں ڈِرامے دیکھا کرتے تھے ۔ جب رَمَضانُ المبارَک( ۱۴۲۹ھ)میں مَدَنی چینل کا آغاز ہواتو کیبل پر اس کے مَدَنی سلسلے جاری ہوئے، اُس غیرمسلم نے جب یہ سلسلے دیکھے تواُسے بڑے اچّھے لگے۔اب وہ اکثر وبیشتر مَدَنی چینل ہی دیکھا کرتا ،مَدَنی چینل کی بَرَکت سے آخِر کار وہ کفر کے اندھیرے سے نَجات پانے اور اسلام کے نُور سے اپنے دل کو چمکانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ حاضِر ہوا،اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہوگیا ۔ پھریہ اسلامی بھائی ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں ہزاروں اسلامی بھائیوں اور مَدَنی چینل کے ناظِرین کے سامنے سرکارِ غوثِ اعظم علیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرم کا مُرید ہو کر قادری رضوی بھی بن گیا۔نمازِ باجماعت کی پابندی شروع کردی ،چِہرے پرداڑھی شریف سجا لی ،کبھی کبھارسبز سبز عمامہ شریف سر پر سجا کر اس کا فیض بھی لُوٹنے لگا،دعوتِ اسلامی کے مدرَسۃُ الْمدینہ (بالِغان )میں قراٰنِ مجید پڑھنے کا سلسلہ بھی شُروع کردیا ۔صَحرائے مدینہ ، مدینۃ الاَولیاء ملتان شریف میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں بھی شریک ہوا ۔اللہ تعالیٰ ان کو اور ہم سب کو ایمان پر ثابت قدم رکھے ۔