Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
95 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں گے۔
مدنی چینل کی بدولت موت سے 17دن قبل ایمان مل گیا
صِدّیق آباد (باب المدینہ کراچی )کے ایک اسلامی بھائی کے بیان کا خُلاصہ ہے کہ20اپریل   2009؁ بروز پیر شریف باب المدینہ کراچی کے رہائشی تقریباً50سالہ ایک غیر مسلم نے جب مَدَنی چینل پر اسلام کی حقیقی تعلیمات کو سُنا توّ
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مُتأَثِّر ہوکر اسلام قَبول کرلیا ، اُن کا اسلامی نام محمد صدّیق رکھاگیا۔وہ جمعرات کودعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوئے اور
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
ہاتھوں ہاتھ عاشقانِ رسول کے ساتھ دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیت کے 12دن کے مَدَنی قافلے کے مسافِر بھی بن گئے ۔مَدَنی قافلے سے واپس آنے کے دوسرے یا تیسرے روز ککری گراؤنڈ باب المدینہ کراچی کے نزدیک ایک گاڑی نے اِنہیں کُچَل دیا،یہ حادِثہ جان لیوا ثابت ہوا ، یُوں وہ اسلام کی انمول دولت سے مالامال ہونے کے تقریباً17یا 18دن بعد اس دنیا سے رخصت ہوگئے ۔اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے ۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِی الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ۔
مَدَنی چَینل کی مُہِم ہے نفس وشیطاں کے خلاف  	   جو بھی دیکھے گا کریگا اِن شاءَ اللہ اِعتراف

نفسِ  اَمَّارہ  پہ ضَرب  ایسی  لگے  گی  زور دار      کہ ندامت  کے  سبب ہوگا گنہگار اشکبار
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
مرنے سے قَبل کوئی سدھرتا ہے تو کوئی بگڑتا ہے
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
خوش نصیب بندے کو موت سے صِرف 17یا18 دن قَبل اسلام کی دولت نصیب ہو گئی۔ اللہُ قدیرعَزَّوَجَلَّ کی خفیہ تدبیرکس کے بارے میں کیا ہے یہ کسی کو نہیں پتا،اللہ عَزَّوَجَلَّ بے نیاز ہے ، کوئی تو اپنی ساری عمر کفر میں گزار دے مگر مرتے وقت ایمان کی دولت سے سرفراز ہو جائے جبکہ کوئی ساری عمر نیکیوں میں بسر کرنے کے
Flag Counter