Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
93 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جب تم مُرسلین (علیھم السلام )پر دُرُود پاک پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو بے شک میں تمام جہانوں کے رب کا رسول ہوں ۔
سیِّدُنا عمر بن عبد العزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا طرزِ عمل
امیرُالْمُؤمِنِین حضرتِ سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خدمتِ با بَرَکت میں ایک شخص حاضِر ہوا اور اُس نے کسی کے بارے میں کوئی مَنفی (NEGATIVE)بات کی۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا :اگر تم چاہو تو ہم تمہارے مُعامَلے کی تحقیق کریں! اگر تم جھوٹے نکلے تو اِس آیتِ مبارَکہ کے مِصداق قرار پاؤ گے:
اِنۡ جَا؁َکُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوۡۤا
(پ۲۶الحُجرات۶)
ترجَمہ کنزالایمان :اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تحقیق کرلو ۔

اور اگر تم سچے ہو ئے تو یہ آیتِ کریمہ تم پر صادق آئے گی:
ہَمَّازٍ مَّشَّآءٍۭ بِنَمِیۡمٍ ﴿ۙ۱۱﴾
 (پ۲۹القلم۱۱)
ترجَمہ کنزالایمان :بَہُت طعنے دینے والا بہت اِدھر کی اُدھر لگاتا پھرنے والا ۔

     اور اگر تم چاہو تو ہم تمہیں مُعاف کر دیں!اُس نے عرض کی:یاامیرَالْمُؤمِنِین !مُعاف کر دیجئے آئندہ میں ایسا (یعنی غیبتیں اور چغلخوریاں)نہیں کروں گا۔
 (اِحیاءُ الْعُلوم ج۳ ص۱۹۳)
اللہ عَزَّوَجَلَّ کی اُن پر رَحمت ہو اور ان کے صَدقے ہماری مغفِرت ہو۔
امین بجاہ النبی الامین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                 صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
تم میرے پاس تین برائیاں لے کر آئے
ایک شخص نے کسی بُزُرگ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی بارگاہ میں حاضر ہو کر انہیں اُن کے دوست کی کچھ  َنفی(NEGATIVE)باتیں بتائیں ، اِس پر اُنہوں نے اِرشاد فرمایا:افسوس!تم میرے پاس تین برائیاں لے کر آئے:(۱)مجھے میرے اسلامی بھائی سے نفرت دلائی (۲)اس وجہ سے میرے دل کو(تشویشوں اور وسوسوں میں) مشغول کیا اور (۳)اپنے امین
Flag Counter