Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
91 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
گر تو ناراض ہوا میری ہلاکت ہو گی 	  ہائے میں نارِ جہنَّم میں جلوں گا یا رب!

کر مُعاف اور سدا کیلئے راضی ہو جا 	 یہ کرم ہو گا تو جنّت میں رہوں گا یا رب!
''بڑوں''کو بھی چاہئے ''چھوٹوں''سے غیبت نہ سنیں
''بڑوں ''یعنی اُستادوں ،نگرانوں وغیرہ کی خدمتوں میں مَدَنی التجاء ہے کہ جب کوئی شخص آپ کے پاس آ کرآپ کے کسی ماتحت کی بِلا مَصلَحتِ شرعی غیبت کرنے لگے تو قدرت ہونے کی صورت میں فوراً اُسے روکدیجئے، ورنہ غیبت سننے کے گناہ میں پڑسکتے ہیں۔ اگر غیبت سُن کر آپ کو غصّہ آ گیا اور زَبان سے''کچھ''نکل گیا تو ہو سکتا ہے کہ وُہی غیبت کرنے والا مُغْتاب کویعنی جس کی غیبت کر رہا تھا اُس کوآپ کے''الفاظ''پہنچا دے اورپھر مزید گناہوں بھرے مسائل پیدا ہوں ۔بِالفرض غیبت کرنے والا آپ کے پاس کسی کی بُرائی پہنچانے میں کامیاب ہوبھی گیا ہو اورآپ نے بھی غیبت سے بچنے کے طریقوں پر عمل نہ کیا ہوتو اپنی آخِرت کی بھلائی کی خاطِرہاتھوں ہاتھ توبہ اور اس کے تقاضے پورے کرلیجئے اور غیبت کرنے والے پر ا ِنفِرادی کوشِش کرکے اُسے بھی توبہ کروادیجئے نیز مُغْتاب یعنی جس کی غیبت کی گئی ہے اُس کے مُتَعَلِّق ہرگز بدگُمانی مت کیجئے ،نہ ہی اُس پر اپنی شَفقتیں کم کیجئے کہ آپ کو جو کچھ کسی کے بارے میں بتایا گیا اِس کا کوئی ثُبوت بھی نہیں،معاذاللہ عَزَّوَجَلَّ غیبت کرنے والے کے ذَرِیعے ملی ہوئی بات کسی اور کو بتانے کا جذبہ شر پیدا ہوتے ہی اِس فرمانِ مصطَفٰے صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو ذِہن میں دُہرایئے:
کَفٰی بِالْمَرْءِ کَذِباً اَنْ یُّحَدِّثَ بِکُلِّ مَاسَمِعَ.
یعنی کسی انسان کے جھوٹا ہونے کویہی کافی ہے کہ وہ ہر سُنی سُنائی بات (بغیرتحقیق کئے )بیان کردے ۔
 ( مُقَدّمہ صَحیح مُسلِم ص۸ حدیث۵)
پھر اِس حدیثِ پاک میں کی ہوئی ممانَعَت کے مطابِق عمل کرنے کی نیّت سے اُس بات کو کسی کے آگے بیان مت کیجئے ورنہ خودبھی غیبت واِفک(تُہمت،بہتان)وغیرہ کے گناہوں کی آفت میں پھنس
Flag Counter