Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
90 - 504
(ذوقِ نعت)
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
پیر کی نظر سے مُرید کو گرانے کی کوشش کرنے والوں کو تنبیہ
مذکورہ حدیثِ پاک سے وہ لوگ عبرت حاصِل کریں جو کہ شاگرد کی استاد سے، بیٹے کی باپ سے،مُلازِم کی سیٹھ سے، ماتَحت کی نگران سے اورمُرید کی اُس کے پیر صاحِب سے بِلامصلَحتِ شرعی کمزوریاں اور برائیاں بیان کر کے غیبت کا کبیرہ گناہ کرنے کے ساتھ ساتھ اُس کو ان کی نظر سے گراد یتے ہیں، شاید انہیں اِس بات کا ہوش بھی نہیں ہوتا کہ وہ ایسا کرکے کتنی بڑی خرابیوں کا باعِث بنتے ہیں، ظاہر ہے جب شاگرد اپنے استاد کی ، ماتحت اپنے نگران کی اور مُرید اپنے پیرو مُرشِد کی نظر سے گر گیا تو بے چارے کا جو انجام ہو گا وہ ہر ذِی شُعُور سمجھ سکتا ہے ۔ کاش ! یہ غیبت کرنے والا غیبت کرنے سے قَبل خود اپنے لئے غور کر لیتا کہ اگر مجھے کوئی اپنے پیر صاحِب یا دینی استاذ کی نگاہ سے گرادے تو مجھ پر کیا گزرے!اے کاش ! پیرو مرشِد کی نظر سے ہم کبھی بھی نہ گریں! صد کروڑ کاش! ہم ہمیشہ ہمیشہ اپنے مرشدِ گرامی کی سیدھی اور میٹھی میٹھی نظر میں رہیں  ؎
     سدا پیرو مرشِد رہیں ہم سے راضی 

      کبھی بھی نہ ہوں  یہ خفا  یا   الہٰی
    آہ! کاش ہمارے پیارے پیارے آقا مدینے والے مصطَفٰے صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہم گنہگاروں سے سدا خوش رہیں، کبھی بھی ہمیں اپنی نگاہِ عنایت سے دور نہ فرمائیں کہ  ؎
     نہ اُٹھ سکے گا  قیامت تلک  خدا   کی قسم!

      کہ جس کو تُو نے نظر سے گِرا کے چھوڑ دیا
    یاربِّ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم !ہماری تمام خطاؤں کو مُعاف فرما دے اورہمیشہ ہم پر رَحمت کی نظر رکھ۔ آہ!اگر تو ناراض ہوگیا تو ہمارے پیارے پیارے اللہ! ہم کس کے دروازے پر جائیں گے ! ؎
Flag Counter