Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
87 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
سنّتوں پر عمل کرنے لگے ہیں۔ مَدَنی چینل کی برکتوں کا اندازہ لگانے کیلئے اس کی ایک مَدَنی بہار مُلاحظہ ہو چُنانچِہ ایک اسلامی بھائی نے مجھے برقی ڈاک(E.MAIL)کے ذَرِیعے ایک'' مَدَنی بہار'' پیش کی اُس کالُبِ لُباب ہے:آج کل یہ حال ہے کہ دورانِ گفتگو اکثر اس بات کا اندازہ نہیں ہو پاتا کہ غیبت کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ! ایک بار حیدر آباد (بابُ الاسلام سندھ )سے بابُ المدینہ آئے ہوئے ایک اسلامی بھائی نے چند اسلامی بھائیوں کی موجودَگی میں کہا:میرے ایک دوست نے مجھے بتایا کہ میری بہن جوکہ انتہائی غصیلی طبیعت کی ہے ، اگر کبھی کسی سے ناراض ہو جائے تو خود سے بڑھ کر ملاقات میں پہل نہیں کرتی، میری بھابھی اور بہن میں چندمُعامَلات کی بِنا پر آپَس میں چَپقَلش ہوئی اور بہن نے بات چیت بند کردی ،حُسنِ اتِّفاق کہ اُسی رات دعوتِ اسلامی کے ہردلعزیزسو فیصدی اسلامی مَدَنی چینل پر'' مَدَنی مذاکرہ'' نشر کیا گیا جس میں غیبت کی تباہ کاریوں سے بچنے کا ذِہن دیا گیاتھا ۔ میری بہن نے جب وہ مَدَنی مذاکرہ سنا تو
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
میری وُہی غصیلی بہن جو بڑھ کر کسی سے ملاقات نہیں کرتی تھی از خودآگے بڑھی اور اُس نے میری بھابھی سے نہ صِرف ملاقات کی بلکہ مُعافی بھی مانگی اور دونوں میں صُلح ہو گئی ۔
بہار میں چار غیبتیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ابھی جو آپ نے مَدَنی بہار مُلاحَظہ کی اُس کے آغاز میں لکھا ہے کہ دورانِ گفتگو اکثر اندازہ ہی نہیں ہوتا کہ غیبت کا سلسلہ شُروع ہو چکا ہے تو واقِعی ایسا ہی ہے، خوداِس مَدَنی بہار میں بھی 4 غیبتیں کی گئی ہیں۔البتّہ اِن غیبتوں کو'' گناہوں بھری غیبتیں''نہیں کہیں گے کہ گناہ ہونے کیلئے یہ بھی ضَروری ہے کہ وہ کسی مُعَیَّن یعنی مخصوص فرد کی غیبت ہو، یہاں مَدَنی بہار میں عیب کے حوالے سے صِرف'' بہن'' کا تذکِرہ ہے مگر کون سی بہن یہ طے نہیں ہے،ہو سکتا ہے کہ قائل کی کئی بہنیں ہوں۔ ہاں جس کے سامنے مدنی بہار بیان کی اُس کومُعَیَّن (PARTICULAR)بہن کا معلوم ہے یا یہ جانتا ہے کہ قائل کی ایک ہی بہن ہے اور مَدَنی بہار بھی بِغیر شرعی اجازت کے بیان کی گئی ہو تو اب وہ چاروں غیبتیں گناہوں
Flag Counter