Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
86 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
کرنا کَج فِطرت (یعنی بداَخلاق)اور فِتنے باز لوگوں کا کام ہوتا ہے۔ مزید آگے چل کر فرماتے ہیں: اور جس کسی نے یہ کہا کہ سُوَر اور مُردار کا گوشت پکانے اور غیر مسلموں کو کھلانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا یا کچھ مُضایَقہ اور خطرہ نہیں، وہ شخصِ مذکور (یعنی زید )غَلَط بات کہنے کامُرتکِب ہوا بِغیر علم و تحقیق کے اس قسم کا فیصلہ صادِر کر دینا ہرگز مناسِب نہیں، بِغیر شرعی مجبوری کے گندگیوں سے آلودہ ہونا سخت مُمنوع اور ناجائز ہے بِالخصوص ایسے کاموں سے پرہیز کرنا بَہُت ضَروری ہے جن کا حاصِل(یعنی نتیجہ)ان کاموں کی اصلاح کرنے کا ارادہ کرناہے جنھیں اللہ تعالیٰ نے بگاڑ دیا ہے اور کافِروں کو کھانا کھلانے کے لئے مسلمانوں کااپنے ہاتھوں ناجائز و حرام چیزوں کو پکانا یقینا ناجائز اور حرام ہے ۔ اور یہ قاعدہ واصول ہے کہ جس چیز کا لینا حرام ہے اس کا دینا بھی حرام ہے۔ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے:
وَلَا تَعَاوَنُوۡا عَلَی الۡاِثْمِ وَالْعُدْوَانِ ۪
ترجَمہ کنزالایمان:اور گناہ اور زیادتی پر باہم مدد نہ دو۔
(پ ۶المائدہ ۲)
اور اللہ تعالیٰ پاک، برتر اور سب کچھ جاننے والا ہے ۔
چھپ کے لوگوں سے کئے جس کے گناہ        وہ  خبردار  ہے  کیا  ہونا  ہے

ارے   او  مجرِم  بے   پروا    دیکھ         سر پہ  تلوار  ہے  کیا ہونا ہے
مدنی چینل پر مدنی مذكرہ كی مدنی بہار
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک ، دعوتِ اسلامی کے مُتَعدِّد شعبے ہیں جن کے ذَرِیعے دنیا میں اسلام کی بہاریں لٹائی جا رہی ہیں، انہیں میں ایک شعبہ '' مَدَنی چینل'' بھی ہے جس کے ذَرِیعے دنیا کے کئی ممالِک میں T.V.کے ذَرِیعے گھروں کے اندر داخِل ہو کر دعوتِ اسلامی اسلام کا پیغام عام کر رہی ہے۔ مَدَنی چینل دنیا کا واحد چینل ہے جو کہ سو فیصدی اسلامی رنگ میں رنگا ہوا ہے ، اِس میں نہ فلمیں ڈِرامے ہیں نہ گانے باجے اور نہ عورت کی نمائش ہے نہ ہی کسی قسم کی موسیقی۔
اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ
مَدَنی چینل کے ذَرِیعے کئی کُفّاردامنِ اسلام میں آ چکے ہیں، بے شمار بے نَمازی نَمازوں کے پابند بنے ہیں اور لاتعدادافراد گناہوں سے تائب ہو کر
Flag Counter