Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
82 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا  اِلَی  اللہ !               اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بے جا اعتراضات كرنے والے
حضرتِ سیِّدُنا یحیٰیبن مُعاذ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں:مجھے ان لوگو ں پر تَعَجُّب ہے جوصالحیین یعنی نیک لوگوں کے لیے مُباح (یعنی جائز چیز)کو بھی عیب سمجھتے ہیں لیکن اپنے لئے قَبیح (یعنی بدترین)گناہوں کوبھی معیوب خیال نہیں کرتے ۔تُو دیکھے گا کہ ان لوگوں میں کوئی خود تو غیبت ، چغلی ، حسد ، کینہ ، دھوکہ ، تکبُّر ، اور خود پسندی کی نُحُوستوں میں گرفتار ہے اور توبہ بھی نہیں کرتاجبکہ نیک لوگو ں پر مُباح(یعنی جائز)لباس ، لذیذ کھانے اورمُباح (جائز)مٹھائی کے استِعمال پر بھی اعتِراض کرتا ہے ۔
(تَنبِیہُ الْمُغتَرِّیْن ص۶۶)
خودچاہے حرام كھاتے ہوں مگر۔۔۔۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!واقِعی بعض لوگوں کی یہ عادت ہو تی ہے کہ خود چاہے سودی قرضے لیکر ، جھوٹ بول کر، مِلاوٹیں اور ٹیکس کی چوریاں کر کے ناپاک یا حرام روزی کمائیں مگر کسی عالم، خطیب یا امام صاحِب کو کہیں سے نذرانہ ملا، ان کو لوگوں کے گھر دعوتِ طعام میں آتا جاتا دیکھا، کسی نے بچّے وغیرہ کی ولادت کی خوشی میں انہیں مٹھائی کا ڈِبہ پیش کیا تو یہ لوگ اپنی گندی آمدنیوں کو بھول کر اُس عالم صاحب کی غیبت پر اُترآتے اور معاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ اِس طرح کے گناہوں بھرے جملے کہتے سنائی دیتے ہیں:(1)کھاؤو (کھا۔اُوْ)مولوی ہے(2)پیٹو ہے(3)حلوا خور ہے(4) )نذرانوں کیلئے مرتا ہے(5)مفت کی دعوتیں کھا کر پیٹ نکل آیا ہے(6)کھا کھا کر گردن موٹی کر لی ہے(7)لالچی مولانا ہے وغیرہ۔
Flag Counter