Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
80 - 504
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
جہنَّم كا كھانا اور لباس ملے گا
سرکارِ مدینہ، سلطانِ باقرینہ ، قرارِ قلب وسینہ ، فیض گنجینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کااِرشادِ عبرت بنیاد ہے :جس شخص کو کسی مردِ مُسلِم کی بُرائی کرنے کی وجہ سے کھانے کو ملا، اﷲتعالیٰ اُس کو اُتنا ہی جہنَّم سے کھلائے گا اور جس کو مرد ِمسلم کی بُرائی کی وجہ سے کپڑا پہننے کو ملا، اﷲتعالیٰ اُس کو جہنَّم کا اُتنا ہی کپڑا پہنائے گا ۔ اور جو کسی شخص کی وجہ سے سنانے اور دکھانے کی جگہ میں کھڑا ہو تو اللہ تعالیٰ اُسے قِیامت کے دن سنانے اور دکھانے کی جگہ میں کھڑا کریگا۔
    (سُنَنِ ابوداو،دج۴ص۳۵۴حدیث۴۸۸۱)
دوزخ كی آگ كے انگارے كھائے گا
مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان علیہ رحمۃ الحنّان مراٰۃ جلد6 صَفْحَہ 619تا620پرفرماتے ہیں:یعنی اس طرح(پر)کہ دو لڑے ہوئے مسلمانوں میں سے ایک کے پاس جاوے اور اسے خوش کرنے کے لیے دوسرے کی غیبت کرے ،اُسے بُرا کہے، اسے نقصان پہنچانے کی تدبیر یں بتائے تاکہ اِس ذَرِیعے سے یہ شخص اِسے کچھ دیدے یا کھلا دے۔ ایسے خوشامدی لوگ آجکل بہت ہیں۔مزید فرماتے ہیں: یہ دوزخ کی آگ کے انگارے ان لقموں کے عوض میں جس قدر یہاں لقمے کھائے اتنے ہی وہاں انگارے کھائے گا۔ جو کسی کو خوش کرنے کیلئے مسلمان بھائی کی غیبت کرے یا اسے ستائے(اور)اس غیبت وغیرہ کے عوض کپڑوں کاجوڑا پائے تو اسے قیامت میں اس جوڑے کے عوض آگ کا جوڑا پہنایا جائیگا ۔مفتی صاحِب مزید اس فرمانِ عالی(''جو کسی کی وجہ سے دکھانے اور سنانے کی جگہ کھڑا ہو''اِلخ۔۔کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس)کے بَہُت مَعانی ہیں :ایک یہ کہ جو شخص کسی مشہور شریف آدمی کی پگڑی اُچھالے (یعنی اُس کو بدنام کرے)اُس کا مقابلہ کرے تاکہ اس مقابلے سے میری شہرت ہودوسرے یہ کہ جو کسی شخص کو دنیا میں جھوٹے طریقے سے اُچھالے تا کہ اس کے ذَرِیعے مجھے عزّت و روزی ملے۔ جیسے آج کل بعض جھوٹے پِیروں کے مرید اس کی جھوٹی کرامتیں بیان کرتے پھرتے ہیں تا کہ ہم کو بھی اس کے ذَرِیعے عزّت ملے کہ ہم اس(پہنچے ہوئے مرشد)کے بالکے(یعنی مرید یا شاگرد)ہیں ۔ تیسرے یہ کہ جو
Flag Counter