Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
79 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
حُلیہ اپنا لیا ۔ اِجتِماع میں اپنے ساتھ دیگر طَلَبہ کو بھی لے جاتا، پہلے ہفتے 3اسلامی بھائی تھے دوسرے ہفتے بڑھ کر ان کی تعداد 12ہوگئی ۔ میں نے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں بھی سفر کیا اور اپنے عَلاقے میں مَدَنی کاموں کی دُھومیں مچانا شروع کر دیں ۔  1994؁ میں فیضانِ مدینہ سردار آباد میں مدرَسۃ المدینہ میں بطورِناظم سنّتوں کی خدمت کا موقع ملا اور الحمدللہ میں تادمِ تحریر مجلس مدرسۃ المدینہ (پنجاب )کا رُکن بھی ہوں۔ اللہ رب العزّت عَزَّوَجَل مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں استِقامت عنایت فرمائے ۔
عطائے حبیبِ خدا مَدَنی ماحول  	    ہے فیضانِ غوث ورضا مَدَنی ماحول 

اگر سنتیں سیکھنے کا ہے جذبہ        تم آجاؤ    دیگا   سکھا مَدَنی  ماحول
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !       صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
انفرادی كوشش ثواب كا آسان ذریعہ ہے
اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے! کس طرح ایک طالبِ علم کسی اسلامی بھائی کی اِنفِرادی کوشِش سے دعوتِ اسلامی کے مَدنی ماحول سے وابَستہ ہو گیا ۔ اجتماعی کوشِش کے مقابلے میں اِنفِرادی کوشِش عُمُوماً سَہْل ہوتی ہے کیونکہ کثیر اسلامی بھائیوں کے سامنے ''بیان'' کرنے کی صلاحیّت ہر ایک میں نہیں ہوتی جبکہ اِنفِرادی کوشِش ہر کوئی کر سکتا ہے خواہ اُسے بیان کرنا آتا ہو یا نہ آتا ہو۔اِنفِرادی کوشِش ثواب کمانے کا آسان ذَرِیعہ ہے۔ مَدَنی مرکز کے دئیے ہوئے طریقہ کار کے مطابق اِنفِرادی کوشِش کے ذَرِیعے خوب خوب خوب نیکی کی دعوت دیتے جائیے اور ثواب کا خزانہ لوٹتے جائیے۔
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
Flag Counter