| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے تبسُّم فرماتے ہوئے ارشاد فرمایا:تم جنَّت میں میرے ساتھ ہوگے جب کہ تم اپنے دل کو دو باتوں یعنی خِیانت اور حَسَد سے بچاؤ اور اپنی زَبان کو دو باتوں یعنی غیبت اور جھوٹ سے اور دوباتوں سے آنکھوں کو بچاؤ یعنی جس کی طرف نظر کرنا اللہ تعالیٰ نے حرام قرار دیا ہے ا ُس کی طرف نہ دیکھو اور کسی مسلمان کو حقارت سے نہ دیکھو۔
(قُوتُ الُقُلوب ج۱ ص۴۳۳)
انفرادی كوشش كی بَرَكت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!غیبت سے زَبان اور بد نگاہی سے آنکھوں کی حفاظت کرنے کا ذِہن بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں سفر کواپنا معمول بنا یئے، مَدَنی اِنعامات کے مطابِق اپنی زندگی گزاریئے
ان شآء اللہ عَزَّوَجَلَّ
دونوں جہاں میں بیڑا پار ہو گا، آپ کی ترغیب و تحریص کیلئے ایک مَدَنی بہار گوش گزار کرتا ہوں چُنانچِہ سردارآباد (فیصل آباد،پنجاب۔پاکستان)کے ایک اسلامی بھائی کا بیان ہے کہ میں اپنے شہر کے ایک مشہوردینی مدرسے میں درسِ نظامی کا طالبِ علم تھا ۔ اٹک شہر(پنجاب)کے ایک اسلامی بھائی کبھی کبھار سردارآباد اپنے ماموں جان کے گھر تشریف لاتے تھے اور ان کے ماموں ہمارے مدرسے کے قریب رہائش پذیر تھے ،وہ اسلامی بھائی دورانِ قِیام ہمارے مدرَسے میں بھی آتے اور طَلَبہ سے ملاقات کر کے ان پر اِنفِرادی کوشش فرماتے ، میری اُن سے دوستی ہوگئی تھی، وہ مجھے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کے بارے میں بتایا کرتے ،ان کی باتیں سن سن کر میں دعوتِ اسلامی کے مُحِبِّیْن میں شامل ہو چکا تھا ۔انہیں کی دعوت پر مجھے فیضانِ مدینہ سردار آباد(سُوساں روڈنزد پرانی ٹنکی مدینہ ٹاؤن)میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت حاصِل ہوئی،میری شرکت کے پہلے ہی اجتماع میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عمامہ شریف کے فضائل پر بیان کیا ،جسے سن کر میں اتنا مُتأَثِّر ہوا کہ ہاتھوں ہاتھ عمامہ خرید کر اپنے سر پر سجا لیا اور بستے سے فیضانِ سنّت بھی خرید ی اور اپنی مسجد میں اس کادرس شروع کر دیا۔وَقت گزرنے کے ساتھ میں نے مکمل طور پر مَدَنی