| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس کے پاس میرا ذکر ہو اور اُس نے مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھا اُس نے جفاء کی۔
کی قسم کھاکر کہتا ہے کہ فُلاں کام ضَرور کرو ں گا پھر وہ کام نہیں کرتا۔
(اِتحافُ السّادَۃ للزّبیدی ج ۹ص ۳۴۵)
یہ روایت نقل کرنے کے بعد حضرتِ علامہ اِبن جَوزِی علیہ رَحمَۃُ اللہِ القوی فرماتے ہیں:زناپر اصرار کرنے والے سے مراد ہمیشہ زنا کرتے رہنے والا نہیں،اسی طرح شراب کے عادی سے مُرادیہ نہیں جو ہمیشہ شراب پیتارہے بلکہ مُراد یہ ہے کہ جب اسے شراب مُیَسَّر ہو تو وہ پی لے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ کے خوف کی وجہ سے شراب پینے سے باز نہ آئے۔ اِسی طر ح جب اسے زنا کا موقع ملے تو(کر لے اور)اس سے باز نہ رہے اور نہ ہی اپنے نَفس کو اِس بُر ی خواہِش کی تکمیل سے روکے۔ بے شک ایسے لوگو ں کاٹِھکاناجہنَّم ہی ہے۔
(بَحرُالدُّمُوع ص۱۶۷)
نظر دل میں شہوت كا بیج بوتی ہے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ تاجدارِ رسالت ، شَہَنْشاہِ نُبُوَّت ، پیکرِ جُودو سخاوت، سراپا رَحمت، محبوبِ رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عبرت نشان ہے:
اَلْعَیْنَانِ تَزْنِیَانِ
یعنی آنکھیں بھی زنا کرتی ہیں۔
(مُسندِ اِمام احمد ج۲ص۸۴حدیث۳۹۱۲)
لہٰذا آنکھوں کی حفاظت ضَروری ہے۔ حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام محمد غزالی علیہ رحمۃ اللہ الوالی فرماتے ہیں:جو آدمی اپنی آنکھ کو بند کرنے پر قادِر نہیں ہو تا وہ اپنی شرمگاہ کی حِفاظت بھی نہیں کر سکتا۔
( اِحیاءُ الْعُلوم ج۳ ص ۱۲۵)
آنكھوں میں پگھلا ہواسیسہ
منقول ہے:جو شخص شہوت سے کسی اَجْنَبِیہ کے حُسن وجمال کو دیکھے گا قیامت کے دن اسکی آنکھوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالاجائے گا۔
(ھِدایہ ج۲ ص۳۶۸ )