| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر دُرُود شریف نہ پڑھے تو لوگوں میں وہ کنجوس ترین شخص ہے۔
زنا چھوٹا گناہ نہیں
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یہاں شیطان کہیں وسوسے ڈال کر زِناپر نہ اُکسائے کہ یہ تو معمولی سا گناہ ہے۔واللہ!ہرگز ایسا نہیں، یہ بات ہمیشہ ذِہن میں رکھئے کہ چھوٹے گناہ کو بھی اگر کوئی چھوٹا سمجھ کر کرتا ہے تو وہ سخت کبیرہ گناہ بن جاتا ہے اور زِنا چھوٹا گناہ بھی نہیں بلکہ گناہِ کبیرہ ہے، اِس کا عذاب پڑھئے اور تھر تَھرّایئے نیزجب زِنا کا عذاب اتنا ہولناک ہے تو غیبت کا عذاب کتنا درد ناک ہو گا اِس کا تصوُّر جما کر خود کو ڈرایئے:
دو سانپ نوچ نوچ كر كھائیں گے
حضرتِ سیِّدُنا مَسرُوق علیہ رَحمَۃُ اللہِ القُدُّوس سے روایت ہے: جو شخص چوری یاشراب خوری یا زنا میں مُبتَلا ہو کرمرتا ہے اُس پر دو سانپ مقرَّر کر دیئے جاتے ہیں جو اس کا گوشت نوچ نوچ کر کھاتے رہتے ہیں۔
(شَرْحُ الصُّدُور ص ۱۷۲)
جہنَّمی تابوت
منقول ہے :جہنَّم میں آگ کے تابوت میں کچھ لوگ قید ہوں گے کہ جب وہ راحت مانگیں گے تو ان کے لئے تا بوت کھول دیئے جائیں گے اور جب ان کے شعلے جہنّمیوں تک پہنچیں گے تو وہ بَیک زَبان فریاد کرتے ہوئے کہیں گے:یا اللہ عَزَّوَجَلَّ! ان تابوت والوں پر لعنت فرما ۔یہ وہ لوگ ہیں جو عورتوں کی شرمگاہوں پر حرام طریقے سے قبضہ کرتے تھے۔
(بَحرُالدُّمُوع ص۱۶۷)
جنَّت میں داخلے سے محروم
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ 300 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''آنسوؤں کادریا''صَفْحَہ 229تا230پر ہیمنقول ہے :اللہ عَزَّوَجَلَّ نے جب جنَّت کو پیدا فرمایاتو اس سے فرمایا :''کلام کر۔''تو وہ بولی :جومجھ میں داخِل ہوگا وہ سعادت مند ہے ۔ تواللہ عَزَّوَجَلَّ نے فرمایا:مجھے اپنی عزّت وجلال کی قسم!تجھ میں آٹھ قسم کے لوگ داخِل نہ ہوں گے:شراب کا عادی،زِنا پراصرار کرنے والا ،چُغل خور،دیّوث،(ظالم)سپاہی، ہیجڑا اور رشتہ داری توڑنے والااور وہ شخص جو خدا