Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
74 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
غیبتوں وغیرہ گناہوں كے متعلق ایك معلوماتی فتوی
اب غیبت وغیرہ گناہوں کیمُتَعَلِّق فتاوٰی رضویہ جلد21صَفْحَہ 162تا 163کا ایک معلوماتی اِستِفتاء (اِس۔تِف۔تا)اور فتویٰ مُلاحَظہ فرمایئے:
سُوال :
غیبت کرنا ، جھوٹ بولنا ، خاص کر وہ جھوٹ جن سے خلقِ خدا میں فتنہ ہو۔ دودوست میں یا شوہر بیوی میں یا باپ بیٹے میں یا بھائی بھائی میں اُس جھوٹ سے رنجِش ہو جائے، باہم جُدائی ہو کے گھر کی خرابی کی نوبت آ جائے ، اور مسلمان کے عیب کی تلاش و تَجَسُّس میں رہنا ، کوئی مسلمان اگر پوشیدَگی سے کوئی گناہ کرتا ہو تو اُس کی تَجَسُّس میں لگے رہنا اور پتا پانے پر یا محض اپنی شُبہ وقِیاس سے اُس کو فاش(ظاہر)کرنا شُہر ت دینا کس دَرَجہ کاگناہ ہے اورگُناہانِ مذکورہ بالا کا مُرتکِب فاسق ومستحقِ لعنت خداو رسول ہے یا نہیں؟ اور یہ سب گناہ شرعاً دَرَجہ فسق میں زِناسے کم ہیں یا زیادہ یا برابر؟ جواب مفصّل اورمُدَلَّل(مُ۔دَل۔لل۔یعنی دلائل کے ساتھ )درکار ہے۔
بَیِّنُوْا تُوْجَرُوا
 (یعنی بیان فرمایئے اور اجر وثواب کمایئے)
الجواب:
یہ سب گناہانِ کبیرہ ہیں اور ان کامُرتکِب فاسِق ومستحقِ لعنت۔ حدیث میں فرمایا :
اَلْغِیْبَۃُ اَشَدُّ مِنَ الزِّنَا.
(یعنی)غیبت سخت ہے زنا سے۔
 (اَلْمُعْجَمُ الْاَ وْسَط ج۵ ص۶۴حدیث ۶۵۹۰)
اور ظاہر ہے کہ قتلِ مومن غیبت سے اشد(یعنی سخت تر)ہے۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتاہے :
'' وَالْفِتْنَۃُ اَشَدُّ مِنَ الْقَتْلِ ۚ ''
(پ۲ البقرۃ:۱۹۱)
فتنہ قتل سے سخت تر ہے ۔ اور ان سب میں حقُّ العِباد(یعنی بندوں کا حق)ہے تو اُس زنا سے ضَرور بدتر ہے جس میں حقُّ العِباد نہ ہو مگر وہ جھوٹ جس سے کسی کا ضَرَر(یعنی نقصان) نہ ہو کہ بے مَصلَحَتِ شرعی ہو تو گناہ ضرور ہے مگر اسے زنا کے برابر نہیں کہہ سکتے کہ یہ صغیرہ ہے بعدِ اِصرار کبیرہ ہوگا۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔
     		پیچھا مِرا غیبت کی مصیبت سے چھڑا دے

                ہر بات سنبھل کر کروں توفیق خدا دے
Flag Counter