Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
70 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
ترا شکر مولا   دیا     مَدَنی ماحول 	نہ چھوٹے کبھی بھی خدا مَدَنی ماحول

خدا کے کرم سے خدا کی عطا سے       نہ دشمن سکے گا چھڑا مَدَنی ماحول
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
اجتماع میں ثواب كی نیت سے شركت كرنی چاہئے
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے ایک اسلامی بھائی کے سنّتوں بھرا مَدَنی حُلیہ اپنانے اور اِنفِرادی کوشش فرمانے کی بَرَکت سے''راہِ حق ''کے مُتَلاشی کو اپنی منزل مل گئی !اِس مَدَنی بہار سے یہ بھی معلوم ہوا کہ دعوتِ اسلامی کے سُنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی بَرَکت سے بَسا اوقات دنیاوی مسائل بھی حل ہوجاتے ہیں ، مَثَلاً مریضوں کوشِفا مل جاتی ہے ، بے روز گاربرسرِ رُوزگار ہو جاتے ہیں۔ لیکن صرف دنیاوی مسائل کے حل کی نیّت کرنے کے بجائے طلبِ علم اور ثوابِ آخِرت کمانے کی بھی نیّتیں ضَرور کرنی چاہئیں۔
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !               صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
دوقبروں میں ہونے والے عذاب كے اسباب
حضرتِ سیدنااَبی بَکْرَہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں حُضور نبیِّ کریم، رء وفٌ رَّحیم
علیہ اَفْضَلُ الصَّلٰوۃِوَ التَّسلیم
کے ساتھ چل رہا تھا اور آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے میرا ہاتھ تھاما ہوا تھا۔ ایک آدَمی آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلَّم کے بائیں طرف تھا۔ دَریں اَثنا ہم نے اپنے سامنے دو قبریں پائیں تو محبوبِ خدائے تَوّاب ،نُبُوَّت کے آفتاب ،جنابِ رسالت مآب عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:ان دونوں کو عذاب ہو رہا ہے اور کسی بڑے اَمر کی وجہ سے نہیں ہو رہا، تم میں سے کون ہے جو مجھے ایک ٹہنی لا دے۔ ہم نے ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کی تو میں سبقت لے گیا اور ایک ٹہنی(یعنی شاخ)لے کر حاضرِ خدمت ہو گیا۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے اس کے دو ٹکڑے کردیئے اوردونوں قبروں پر ایک ایک
Flag Counter