Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
69 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو مجھ پر ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھتا ہے اللہ تعالیٰ اُس کیلئے ایک قیراط اجر لکھتا ہے اور قیراط احد پہاڑ جتنا ہے ۔
کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے۔سنّتوں بھرے اجتماعات میں حاضِری دیجئے اور وہاں بغور بیان سننے کی سعادت حاصل کیجئے۔آپ کی ترغیب کیلئے ایک مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے مُلاحَظہ فرمایئے:بابُ المدینہ (کراچی)کے ایک اسلامی بھائی کی حَلَفیہ (یعنی بَقَسم )تحریر کا خلاصہ ہے کہ میں داؤد انجینئرنگ کالج کا طالبِ علم ہوں، بُرے اور بد عقیدہ لوگوں کی صحبتوں نے مجھے نظریات کے مُعامَلات میں ''ذِہنی کشمکش ''میں مبتلا کردیا تھا ،میں فیصلہ نہیں کر پا رہا تھاکہ کون سیدھے راستے پر ہے ۔2سال کا طویل عرصہ یونہی گزر گیا۔ایک روزمیری ملاقات ایک ایسے نوجوان سے ہوئی جس کا انداز و کردار میرے دل میں اتر گیا۔ اس عاشقِ رسول نے سفید لباس پہنا ہوا تھا، سر پر سبز سبز عمامہ شریف تھا اوراس کے چِہرے پر عبادت کا نور تھا،اُس اسلامی بھائی نے اِنفِرادی کوشش کرتے ہوئے مجھے صحرائے مدینہ ،مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے دعوتِ اسلامی کے تین روزہ بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی ۔ میں پہلے ہی اُن سیمُتأَثِّر ہوچکا تھا ،انکار کیونکر ہوسکتا تھا ۔چُنانچِہ میں نے بینَ الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی ۔ حج کے بعد کثیر تعداد میں مسلمانوں کے جمع ہونے کا منظر دیکھ کر میری آنکھیں ڈَبڈَبا گئیں ،میرے دل نے گواہی دی کہ یہی ''اہلِ حق ''ہیں ۔ آخِری دن ہونے والے بیان'' اللہ عَزَّوَجَلَّ کی خُفیہ تدبیر''سن کر میرے رونگٹے کھڑے ہوگئے ۔ پھر رقت انگیز دُعا نے ایسا اثر کیا کہ میری زندگی بدل گئی، میں پہلے حیوان تھا ، دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول نے مجھے انسان بنادیاہے ۔آج میں اپنے دل میں کثرت سے نیکیاں کرنے کا جذبہ پاتا ہوں ۔چہرے پر سنّت کے مطابق داڑھی شریف بھی سجالی ہے، قرآنِ پاک حفظ کرنے کی بھی نیّت ہے۔ایک اور اَہم بات یہ کہ جب میں اجتماع میں شرکت کیلئے صحرائے مدینہ مدینۃُ الاولیاء ملتان شریف جارہا تھا تو میرے والِد اور والِدہ کے ہاتھ پر فالج کا حملہ ہوگیا تھا ،وہ ذرا سا بھی ہاتھ نہیں ہلا سکتے تھے۔اجتماع میں دُعا کی بَرَکت سے اُن کے فالج زدہ ہاتھ بھی ٹھیک ہوگئے ۔
Flag Counter