| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
ایک شانے (یعنی کندھے)سے دوسرے(کندھے )تک منزلوں (یعنی بے شمار کلومیٹرز)کا فاصِلہ ، ہاتھوں میں لوہے کا وہ گُرز (یعنی ہتھوڑا)کہ اگر ایک بستی کے لوگ بلکہ جنّ و اِنس جمع ہو کر اٹھانا چاہیں نہ اٹھا سکیں،وہ گرج کڑک کی ہولناک آوازیں ، وہ دانتوں سے زمین چیرتے ظاہر ہونا، پھر ان آفات پر آفت یہ کہ سیدھی طرح بات نہ کرنا، آتے ہی جھنجھوڑ ڈالنا ،مُہْلَت نہ دینا ،کَڑَکتی جِھڑَکتی آوازوں میں امتحان لینا۔
وَ حَسْبُنَااللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ اِرْحَمْ ضُعْفَنَا یَا کَرِیْمُ یَا جَمِیْلُ صَلِّ وَ سَلِّمْ عَلَی نَبِیِّ الرَّحْمَۃِ وَاٰلِہِ الْکِرَامِ وَ سَائِرِا لْاُمَّۃِ اٰمِیْنَ اٰمِیْنَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن۔
(ترجمہ :اوراللہ(عَزَّ وَجَلَّ)ہمارے لئے کافی ہے اوروہ سب سے بڑا کارساز ہے۔ اے کرم فرمانے والے!ہماری کمزوری پر رَحم وکرم فرما، اے ربِّ جمیل!دُرُودوسلام بھیج نبئ رَحمت(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم)پر اور ان کی عزّت والی آل اور بَقِیَّہ تمام اُمّت پر ۔قَبول فرما ،قَبول فرما، اے سب سے زیادہ رَحم و کرم فرمانے والے!)
(فتاوٰی رضویہ ج۹ ص۹۳۴ تا ۹۳۷)
کھڑے ہیں منکر نکیر سر پر نہ کوئی حامی نہ کوئی یاور بتا دو آ کر مرے پیمبر کہ سخت مشکل جو اب میں ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ذِہنی كش مَكَش سے نَجات ملی
غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نَمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ