Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
64 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
سنائی دیتے ہیں کہ ہمیں اپنے مسلک سے کوئی ہِلا نہیں سکتا، ہم بَہُت ہی مضبوط ہیں!)میرے آقا اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مزید فرماتے ہیں:جب صُحبت کی یہ حالت (کہ اتنا بڑا محدِّث گمراہ ہو گیا)تو (بدمذہب کو)اُستاد بنانا کس دَرَجہ بدتر ہے کہ اُستاد کا اثر بَہُت عظیم اور نہایت جلد ہوتا ہے ، تو غیر مذہب عورت(یا مرد)کی سِپُردگی یا شاگِردی میں اپنے بچّوں کو وُہی دے گا جو آپ(خودہی)دین سے واسِطہ نہیں رکھتا اور اپنے بچّوں کے بَددین ہو جانے کی پرواہ نہیں رکھتا۔
( فتاوٰی رضویہ ج ۲۳ ص ۶۹۲)
محفوظ  خدا رکھنا سدا بے  ادَبوں  سے

اور مجھ سے بھی سرزد نہ کبھی بے ادبی ہو
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                   صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!                    اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !                    صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
عذابِ قَبْر كے ہولناك مناظر
حضرتِ سیِّدُنا ابو اُمامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ محبوبِ ربِّ صمد، نبیِّ احمد، میٹھے محمّد عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے بقیعِ غرقد تشریف لا کر دو قبروں کے پاس کھڑے ہو کر ارشاد فرمایا:کیا تم نے فُلاں اورفُلانہ کو،یا فرمایا:فُلاں فُلاں کو دفن کر دیا ؟ صَحابہ کرام عَلَیْھِمُ  الرِّضْوان نے عرض کی:جی ہاں، یا رسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم!(باِذنِ پروردگار غیب کی خبریں دیتے ہوئے)ارشاد فرمایا :ابھی ابھی فُلاں کو (قبر میں)بٹھا کر مارا گیا ہے۔پھر فرمایا:اُس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے!اسے اتنا مارا گیا ہے کہ اس کا ہرہر عُضو جدا ہو چکا ہے اور اس کی قَبْر میں آگ بھڑکا دی گئی ہے اور اس نے ایسی چیخ ماری ہے جسے سوائے جنّ و اِنسان کے تمام مخلوق نے سن لیا ہے اور اگر تمہارے دلوں میں فَساد نہ ہوتااور تم زیادہ
Flag Counter