| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
اوّل تا آخِر شرکت کیجئے۔ آپ کی ترغیب کیلئے ایمان افروز مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے چُنانچِہ لطیف آباد حیدرآباد (بابُ الاسلام سندھ)کے ایک اسلامی بھائی نے کچھ اس طرح بتایا:بعض لوگوں کی صحبت میں بیٹھنے کی بِناپر میراذِہن خراب ہوگیااور میں تین سال تک نیاز شریف اورمیلاد شریف وغیرہ پر گھر میں اعتراض کر تا رہا مجھے پہلے دُرُود شریف سے بَہُت شَغَف تھا(یعنی بے حد دلچسپی و رغبت تھی )مگر غَلَط صحبت کے سبب دُرُودِپاک پڑھنے کا جذبہ ہی دم توڑ گیا۔ اتِّفاق سے ایک با رمیں نے دُرُود شریف کی فضیلت پڑھی تو وہ جذبہ دوبارہ جاگا اور میں نے کثرت کے ساتھ دُرُودِ پاک پڑھنے کا معمول بنا لیا ۔ایک رات جب دُرُود شریف پڑھتے پڑھتے سو گیا تو اَلْحَمْدُ لِلّٰہ مجھے خواب میں سبز گنبد کا دیدار ہو گیا اور بے ساختہ میری زَبان سے
الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامُ علیک یا رسولَ اللہ
جاری ہو گیا۔صبح جب اُٹھا تو میرے دل کے اندر ہل چل مچی ہوئی تھی ، میں اِس سوچ میں پڑ گیا کہ آخِر حق کا راستہ کون سا ہے؟حُسنِ اتِّفاق سے دعوتِ اسلامی والے عاشقانِ رسول کا سنّتوں کی تربیّت کا مَدَنی قافِلہ ہمارے گھر کی قریبی مسجِد میں آیا توکسی نے مجھے مَدَنی قافِلے میں سفر کی دعوت دی ،میں چُونکہ مُتَذَبْذِب (Confused)تھا اِس لئے تلاشِ حق کے جذبے کے تحت مَدَنی قافِلے کا مسافِر بن گیا۔ میں نے سفید عمامہ باندھا تھا مگر سبز عمامے والے مَدَنی قافِلے والوں نے سفر کے دَوران مجھ پرنہ کسی قسم کی تنقیدکی نہ ہی طنز کیابلکہ اجنبیت ہی محسوس نہ ہونے دی۔امیر قافِلہ نے مَدَنی اِنعامات کا تعارُف کروایا اور اسکے مطابِق معمول رکھنے کا مشورہ دیا ۔میں نے مَدَنی انعامات کا بغورمُطالَعَہ کیا تو چونک اٹھا کیوں کہ میں نے اتنے زبردست تربیتی مَدَنی پھول زندگی میں پہلی ہی بار پڑھے تھے ۔ عاشقِانِ رسول کی صحبت اور مَدَنی انعامات کی بَرَکت سے مجھ پر
ربِّ لَمْ یَزَل عَزَّوَجَلَّ
کا فَضْل ہوگیا ۔ میں نے مَدَنی قافِلے کے تمام مسافِروں کو جمع کر کے اعلان کیا کہ کل تک میں بد عقیدہ تھا آپ سب گواہ ہو جایئے کہ آج سے توبہ کرتا ہوں اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابَستہ رہنے کی نیّت کرتا ہوں۔ اسلامی بھائیوں نے اِس پر فرحت و مُسرّت کا اظہار کیا۔دوسرے دن30 روپے کی نُکتی ( ایک بَیسن کی مٹھائی جو موتی کے دانوں