| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
انتقال کے وقت احتمال ہے کہ مَعاذاللہ عَزَّوَجَلَّ شیطان غالب آجائے اور ہر طرح سے اُسے وسوسے ڈالے اور
مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ ثمَّ مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ
وہ شخص دائر ہ ایمان سے نکل جائے اوراللہ عَزَّوَجَلَّ نہ کرے اس کا قدم صراطِ مستقیم سے پِھسَل جائے اور وہ جہنَّم کی راہ اختیار کرے، جنَّت سے محروم رہے ۔ بخلاف اس کے جس کا ایمان کامل ہو، اسلام کی سچی مَحَبَّت اُس کے دل کو حاصِل ہو،کامِل مسلمانوں والے اعمال و افعال اس کے اندر پائے جاتے ہوں، بندوں کے حُقوق گردن پر نہ اٹھائے ہوں، اِس صورت میں بفضلہٖ تعالیٰ شیطان کا وسوسہ موت کے وقت اثر انداز نہ ہوگا، دریائے ایمان جوش مارے گا۔فِرشتہ ابلیس کو بھگادے گا، وساوس کو دُور کریگا، اس لئے خاتِمہ بالخیر ہو گا ، شیطان اپنا سر پیٹے گا، اپنے سر پر خاک اُڑائے گا اور بَہت چیخے گا چلائے گا۔
زندگی اور موت کی ہے یاالہٰی کشمکش جاں چلے تیری رِضا پر بیکس و مجبورکی
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد تُوبُوا اِلَی اللہ! اَسْتَغْفِرُاللہ صَلُّوا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
بدعقیدَگی سے توبہ
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! کامل مسلمان بننے کیلئے، غیبت کرنے سننے کی عادت نکالنے،نمازوں اور سنّتوں کی عادت ڈالنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، سنّتوں کی تربیت کیلئے مَدَنی قافِلوں میں عاشقانِ رسول کے ساتھ سنّتوں بھرا سفر کیجئے اورکامیاب زندگی گزارنے اور آخِرت سنوارنے کیلئے مَدَنی انعامات کے مطابِق عمل کرکے روزانہ فکرِ مدینہ کے ذَرِیعے رسالہ پُر کیجئے اور ہر مَدَنی ماہ کی 10 تاریخ کے اندر اندر اپنے ذمّے دار کو جمع کروایئے اور ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں