Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
6 - 504
مجلس،
اَلمَدِینۃُ العِلمِیّۃ
سے اِستِعانَت کی، اس کے اسلامی بھائیوں نے دستگیری فرمائی اور اُنہوں نے مجھے آیات و روایات و حکایات پر مبنی بَہُت سارامَواد فراہم کر دیا۔ غیبت کی بے شُمار مثالیں بھی مجھے میل کیں۔ دعوت اسلامی کی مجلس دارُ االاِفتاء کے مفتی صاحِب نے نہایت گہر ی دلچسپی لی،اس کتاب کو بِالاِسِتیعاب یعنی از ابتِداء تا انتہاپڑھا، اوراپنی عمدہ رہنمائی کے ذریعے مفید تبدیلیاں فرمائیں اس کتاب کو علمی جامہ پہنا دیا۔حقیقت تو یہ ہے کہ میری یہ کتاب بلکہ ہر کتاب و تمام رسائل کا تَرَتُّب علمائے اہلسنّت
(کَثَّرَ ھُمُ اللہُ تعالٰی)
کے قدموں کی دھول کا صدقہ ہے ورنہ مَنْ آنَم کہ مَنْ دانَم(یعنی میں جیسا ہوں خود ہی جانتاہوں)

    یاربِ مصطَفٰے عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم ! ''غیبت کی تباہ کاریاں'' کے معاوِنین علمائے دین اور ساتھ دینے والے تمام اسلامی بھائیوں کو جزائے خیر عطا فرما، میری اِخلاص سے قَطعاً عاری اِس کاوِش کومُخلِصین کے طُفیل قَبول فرما اوراِسے نافِعِ مسلمین بنا۔مجھ گناہگاروں کے سردار ،عطاّرِؔ خطار کو اور فیضان سنت جلد ۲ کے اِس باب ''غیبت کی تباہ کاریاں'' مکمَّل طور پر پڑھنے یا سننے والے اور والیوں کو غیبت کی تباہ کاریوں سے بچا اور بے حساب بخش کرجنّت الفردوس میں اپنے مَدَنی محبوب صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم کے پڑوس میں بسا۔ اے خدائے رَبُّ الْعِزَّت عَزَّوَجَل تاجدارِ رسالت کی ساری اُمّت کی غیبت سے حفاظت اور سبھی کی مغفرت فرما۔
امین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم 

۱۴رمضان المبارک ۱۴۳۰ھ

05ستمبر 2009؁
Flag Counter