مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔
(اَلمُعجمُ الکبير لِلطّبَرانی حديث ۵۹۴۲ ج۶ ص۱۸۵)
(۱) بِغیر اچّھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
(۲)جتنی اچّھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
(1)ہربارحَمدو(2)صلوٰۃ اور(3)تعوُّذو(4)تَسمِیہ سے آغاز کروں گا(اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہوجائے گا)(5)رِضائے الٰہی عَزَّوَجَلَّ کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر مطالَعہ کروں گا (6)حتَّی الْوَسْع اِس کا باوُضُو اور (7)قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا(8) قراٰنی آیات اور (9)اَحادیثِ مبارَکہ کی زِیارت کروں گا(10)جہاں جہاں ''اللہ'' کا نام پاک آئے گا وہاں عَزَّوَجَلَّ اور(11) جہاں جہاں ''سرکار''کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پڑھوں گا(12) شرعی مسائل سیکھوں گا(13)اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علماء سے پوچھ لوں گا (14)حضرتِ سفیان بن عُیَینہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے اِس قول
عِنْدَذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنْزِلُ الرَّحْمَۃُ
یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رَحمت نازل ہوتی ہے۔
(حِلیۃ الاولیاء ج ۷ ص۳۳۵رقم ۱۰۷۵۰)
پر عمل کرتے ہوئے ذِکرِ صالحیین کی بَرَکتیں لُوٹوں گا(15)(اپنے ذاتی نسخے پر)عِندَالضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن کروں گا(16)(اپنے ذاتی نسخے پر) ''یادداشت'' والے صفحہ پر ضَروری نِکات لکھوں گا(17) کتاب مکمَّل پڑھنے کیلئے بہ نیتِ حصولِ علمِ دین روزانہ چند صفحات پڑھ کر علمِ دین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا(18)دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا(19) اس حدیثِ پاک
یعنی ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی
(موطا امام مالک ج۲ ص۴۰۷ رقم ۱۷۳۱)
پرعمل کی نیّت سے(ایک یا حسبِ توفیق تعداد میں)یہ کتابیں خرید کر دوسروں کو تحفۃً دوں گا(20)جن کو دُوں گا حتی الامکان انہیں یہ ہدف بھی دوں گا کہ آپ اتنے دن(مثلاً 25)دن کے اندر اندر مکمل پڑھ لیجئے(21)جو نہیں جانتے انہیں سِکھاؤں گا(22)اس کتاب کے مطالَعَہ کا ثواب ساری اُمّت کو ایصال کروں گا(23)کتابت وغیرہ میں شَرْعی غَلَطی ملی تو نا شِرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا(ناشِرین ومصنّف وغیرہ کو کتابوں کی اَغلاط صِرْف زبانی بتاناخاص مفید نہیں ہوتا)