| غیبت کی تباہ کاریاں |
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)اُس شخص کی ناک خاک آلود ہو جس کے پاس میرا ذکر ہو ا وروہ مجھ پر دُرُود پاک نہ پڑھے۔
مار کھلائی تھی* اَمّی مدرَسے کا بولتی ہے تو روتا ہے* مُنّی امّی کو مارتی ہے* اُستاد نے اُس کو کل '' مُرغا ''بنایا تھا *اتنا بڑا ہو گیا مگر نِپَّل چُوستا ہے*ہر وَقت اُس کی ناک بہتی رہتی ہے*روز روزپِنسل گُما دیتا ہے *اُس دن اَبّو کی جیب سے پیسے چُرا لئے تھے *اُس دن امّی نے اُس کی خوب پٹائی لگائی تھی۔
بچّوں كو جھوٹے بہلاوے مت دیجئے
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 312 صَفَحات پر مشتمل کتاب ، ''بہارِ شریعت''حصّہ 16 صَفْحَہ 159تا160پر ہے:ابو داو،دو بَیہقی نے عبداﷲبن عامِر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت کی، کہتے ہیں: رسولُ اﷲصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وسلَّم ہمارے مکان میں تشریف فرما تھے۔ میری ماں نے مجھے بلایا کہ آؤ تمہیں دوں گی۔ حُضُور (صلی اﷲ تعالیٰ عليہ وسلم)نے فرمایا: کیا چیز دینے کا ارادہ ہے؟ انھوں نے کہا، کھجور دوں گی۔ ارشاد فرمایا:''اگر تو کچھ نہیں دیتی تو یہ تیرے ذِمّے جھوٹ لکھا جاتا۔''
(سُنَنِابوداو،د ج۴ ص۳۸۷حديث ۴۹۹۱)
دیکھا آپ نے !بچوں کے ساتھ بھی جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں، افسوس ! آج کل بچّوں کوبہلانے کیلئے اکثر لوگ جھوٹ موٹ اس طرح کہہ دیاکرتے ہیں کہ تمہارے لئے کھلونے لائیں گے ، ہوائی جہاز لا کر دیں گے وغیرہ۔ اِسی طرح ڈرانے کیلئے اکثر مائیں بھی جھوٹ بولدیا کرتی ہیں کہ وہ بلّی آئی ، کُتّا آیا وغیرہ ۔ جن لوگوں نے ایسا کیا اُن کو چاہئے کہ سچّی توبہ کریں ۔
گونگا قادیانی كیسے مسلمان ہوا
مَدَنی مُنوں کی غیبتوں سے خود کو بچانے اور ان کا بھی غیبتوں سے بچنے کا ذہن بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے ہر دم وابَستہ رہئے، مَدَنی قافلوں کے مسافِر بنئے، سنّتوں بھرے اجتِماعات میں پابندی سے شرکت کیجئے، مَدَنی انعامات کے مطابِق اپنی زندگی گزاریئے ۔ آ پ کی ترغیب کیلئے ایک انوکھی مَدَنی بہار پیش کی جاتی ہے، غور سے سنئے اور