Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
55 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پرروزِ جُمُعہ دو سو بار دُرُود پاک پڑھا اُس کے دو سو سال کے گناہ مُعاف ہوں
شیطان کے بہکاوے میں آ کر ہنسا مت کیجئے، ایسے موقع پر ایک دم سنجیدہ ہو جایئے اُ س بات پر اُس کی حوصلہ شکنی کیجئے اور مناسِب انداز میں اُس کو سمجھایئے،جب بار بار اُس کو سمجھاتے رہیں گے اور اس کو گھر کاکوئی بھی فرد غیبت وغیرہ پراُسے داد نہیں دیگا تو
اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
خود بھی غیبت وغیرہ سننے کی آفتوں گناہوں سے بچے رہیں گے اور مُنّا بھی بڑا ہو کر
اِنْ شَاءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ
نیک بندہ بنے گا اور غیبت وغیرہ سے نفرت ر کھے گا۔
بچّوں كی فریاد رسی كیجئے
ہاں اگر مُنّا محض بولنے کی خاطر نہیں بول رہابلکہ آپ سے فریاد کر کے انصاف طلب کر رہا ہے تو بے شک اُس کی فریاد سنئے اورامداد کیجئے ۔ مَثَلاً مُنّا کہنے لگا کہ مُنّی نے میرا کھلونا چھین کر کہیں چُھپا دیا ہے تو یہ غیبت نہیں، کیوں کہ مُنّا ماں باپ سے فریاد نہیں کریگا تو کس سے کریگا !لہٰذا آپ مُنّی سے اُس کاکھلونا دلا دیجئے ۔ اب اگر کھلونا مل جانے کے بعد مُنّا اِسی بات کو مُنّی کی غیر موجودَگی میں مَثَلاً اپنی امّی سے ذِکر کرتا ہے کہ ''مُنّی نے میر اکھلونا چھین کر چُھپا دیا تھا تو اَبّو نے مُنّی کو ڈانٹ پلائی اور مجھے میرا کھلونا واپس دلایا''تو یہ بہرحال غیبت ہے اگرچِہ بچوں کو اس کا گناہ نہ ہو۔عُمُوماً بچّے جن لوگوں سے مانوس ہوتے ہیں ان کو فریاد کرتے رہتے ہیں تو اگر کسی سے مذکورہ مثال کی مانند فریاد کی اور وہ فریاد رسی یعنی امداد نہیں کر سکتا ۔ تو اب غیبت پر مبنی فریاد نہ سنے بلکہ حتَّی الاِمکان اچّھے انداز میں بچّے کو ٹال دے ۔
بچّوں سے صادِر ہونے والی غیبت کی 22مثالیں
    *میر اکِھلونا توڑ دیا ہے *میری ٹافی چِھین کر کھالی * میری آئسکریم گِراد ی * مجھے پیچھے سے ''ہاؤ '' کر کے ڈرا دیتا ہے، شریر کہیں کا* مجھ پر بلّی کا بچّہ ڈالدیا* مجھے ''گندا بچّہ''کہہ کر چِڑاتا ہے* میر ی نوٹ بُک پھاڑ دی *مجھے دھکّا دے کر گرا دیا*میرے کپڑے گندے کر دیئے* اپنی بابا سائیکل میرے پاؤں پر چڑھا دی *اپنے کپڑے گندے کر دیتا ہے *وہ گندابچّہ ہے *امّی کے پاس میری چُغلیاں لگاتا ہے * جھوٹ بول کراستادسے مجھے
Flag Counter