Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
52 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم) مجھ پر دُرُود شریف پڑھو اللہ تعالی تم پر رحمت بھیجے گا۔
نشے کی نُحوست)میں پڑ گیا،کاش! بے چارہ فُلاں بُرائی(مَثَلاً ہیروئین پینے)کامُرتکب نہ ہوتا!''درحقیقت وہ افسوس نہیں کررہے ہوتے اِس طرح کی باتیں کرکے اِس بہانے وہ اُس کی پولیں کھول ڈالتے ہیں مگر سمجھتے یہ ہیں کہ ہم اس سے مَحَبَّت اور ہمدردی کی وجہ سے ایسا کہہ رہے ہیں حالانکہ وہ غیبت کے گناہ میں پڑ چکے ہوتے ہیں ،ورنہ اپنے ماتحت یا شاگرد کا کیا خوف؟ پیچھے سے اِس طرح غیبت کرنے کے بجائے براہِ راست اُس کو سمجھا کر سچّی مَحَبَّت کا ثبوت دے سکتے تھے۔ بعض اوقات ایک شخص کسی کی بُرائی کودوسروں کے سامنے ظاہر کرتے ہوئے کہتا ہے:''میں نے اس کی بُرائی پر تم کو اِس لئے مُطّلع کیا ہے تاکہ تم اپنے بھائی کے لئے خُصُوصی دعا کرو۔''اپنے گمان میں یہ اسے ہمدردی و شفقت سمجھتا ہے لیکن حقیقت میں یہ غیبت کررہاہوتاہے۔اللہُ رَحمٰن عَزَّوَجَلَّ ہمیں شیطان کے خُفیہ واروں سے بچائے۔ہم اللہ ربُّ العِزّت کی بارگاہ ِ رحمت میں دعا کرتے ہیں کہ وہ مسلمانوں کی غیبت سے ہماری حفاظت فرمائے۔
اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمِین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
(عُیونُ الْحِکایات(عربی) ص۳۸۱مُلَخَّصاً)
افسوس مرض بڑھتا ہی جاتا ہے گناہوں کا

ہو  نظرِ  شفا  عرض اے سرکارِ مدینہ ہے
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !            صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!            اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !           صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
نابالغ كی غیبت
جس طرح بچّے کے ساتھ جھوٹ بولنے کی اجازت نہیں اِسی طرح اُس کی غیبت کی بھی مُمانَعَت ہے۔ خواہ ایک ہی دن کا بچّہ ہو،بِلا مَصلَحتِ شَرعی اُس کی بھی بُرائی
Flag Counter