Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
50 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)مجھ پر کثرت سے دُرُود پاک پڑھو بے شک تمہارا مجھ پر دُرُود پاک پڑھنا تمہارے گناہوں کیلئے مغفرت ہے۔
کہا:اللہ تعالیٰ کی قسم! ميں نے نہيں ديکھا کہ ان صاحِب نے زکوٰۃ کے علاوہ کسی مسکین يا سائل کو کچھ ديا ہو يا اللہ تعالیٰ کے راستے ميں خرچ کیا ہو، زکوٰۃ تو ہر نيک و بد ادا کرتا ہے۔فریادی نے عرض کی :يا رسولَ اللہ عَزَّوَجَلَّ و صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم !ان سے پوچھئے ،کیا اُنہوں نے مجھے زکوٰۃ کی ادائیگی ميں کوتاہی کرتے ہوئے ديکھا ہے؟يا ميں نے کبھی اس ميں ٹالَمْ ٹَول سے کام لیا ہے؟ دريافت کرنے پر اُنہوں نے عرض کی :نہيں۔حُضُورپُر نور صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم نے اُس نفرت کرنے والے سے فرمايا:اُٹھ جاؤ ، شاید یہ تم سے بہتر ہو۔
     (مُسند اِمام احمد ج۹ ص۲۱۰ حديث۲۳۸۶۴)
''غیبت مت کرو''کے نو حُرُوف کی نسبت سے مُستحبّات ونوافِل میں غیبت کی 9مثالیں
    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!جس طرح فرائض وواجِبات کی کوتاہی کرنے والوں کی کوتاہیوں کا بِلا اجازتِ شرعی پیچھے سے تذکِرہ غیبت ہے، مُستَحَبَّات ونوافِل میں بھی برائی بیان کرنے کے طور پر تذکرہ کرنے کا یہی حکم ہے ۔ کیوں کہ یہ بھی اِیذائے مُسلم کا باعِث ہے۔ مُستَحَبَّات و نوافِل میں سُستی کرنے والوں کی غیبتوں کی9مثالیں مُلاحَظہ ہوں :*وہ تہجُّد نہیں پڑھتا*اس نے زندگی میں کبھی عاشورا کا روزہ نہیں رکھا *اشراق چاشت نہیں پڑھتا *وہ اَوّابین کیا پڑھے گا!اس کو یہ تو پوچھو کہ یہ نوافِل کس وقت پڑھے جاتے ہیں *وہ تبرُّک کہہ کر نیاز تو کھالیتا ہے مگر اِس کے لئے چندہ کبھی نہیں دیتا*میرا سیٹھ ذرا وائڑا(یعنی ٹیڑھا)ہے تین دن کے مَدَنی قافِلے کیلئے چُھٹّی ہی نہیں دیتا*میں نے اُس سے کہا بھی کہ سب پڑھ رہے ہیں تم بھی صلوٰۃ ُالتّوبہ پڑھ لو مگرا س نے نہیں پڑھی* قراٰن خوانی میں سب سے آخِر میں پہنچتا ہے شاید اِس کو قراٰن پڑھنا نہیں آتا خوہ نعت خوانی میں تاخیر سے بلکہ نیاز کے وقت پہنچتا ہے۔
غیبت کے انداز
دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 413 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''عُیُونُ الحکایات''حصّہ دُوُم صَفْحَہ313پر حضرتِ سیِّدُنا
Flag Counter