Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
47 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جس نے مجھ پر دس مرتبہ صبح اور دس مرتبہ شام درود پاک پڑھا اُسے قِیامت کے دن میری شفاعت ملے گی۔
کُفر پر مرنے والے کے عذابِ قبر کی کیفیت
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا غیبت سے مَعاذَاللہ عَزَّوَجَلَّ ایمان ضائِع ہو جانے کا خوف ہے۔ آہ!جس کا ایمان برباد ہو گیا خدا کی قسم!وہ کہیں کا نہ رہے گا، جب کُفر پر مرنے والا بد نصیب آدمی قَبْر میں پہنچے گا تو مُنکرنکیر کے سُوالات کے دُرُست جوابات نہ دے سکے گا اورپھر خوفناک عذابات کا سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔ چُنانچِہ دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ 1250 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''بہارِ شریعت''جلد اوّل صَفْحَہ 110 تا111پرصدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی فرماتے ہیں:اس وَقت ایک پکارنے والا آسمان سے پکارے گا کہ یہ جھوٹا ہے، اس کے لیے آگ کا بچھونا بچھاؤ اور آگ کا لباس پہناؤ اور جہنَّم کی طرف ایک دروازہ کھول دو۔ اس کی گرمی اورلَپَٹ اس کو پہنچے گی اور اس پر عذاب دینے کے لیے دو فرِشتے مقرِّر ہوں گے، جو اندھے اور بہرے ہوں گے، ان کے ساتھ لوہے کاگُرز ہو گا کہ پہاڑ پر اگر مارا جائے تو خاک ہو جائے، اُس ہتھوڑے سے اُس کو مارتے رہیں گے۔ نیز سانپ اور بچھو اسے عذاب پہنچاتے رہیں گے، نیز اعمال اپنے مناسِب شکل پر متشکل(مُتَشَ کْ۔ کِلْ )ہو کر کتّا یا بھیڑیا یا اور شکل کے بن کر اُس کو ایذا پہنچائیں گے۔
جہنَّم میں ہمشیہ رہنے کی لرزہ خیز کیفیت
قیامت کے میدان میں بھی کافر پرطرح طرح کے عذابات کا سلسلہ ہو گا اور بِالآخِر منہ کے بل گھسیٹ کر جہنَّم میں جھونک دیاجائے گا جہاں اُسے ہمیشہ ہمیشہ رہنا ہو گا۔ صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولیٰنامفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ رحمۃ اللہ القوی مختلف دل ہلا دینے والے عذابوں کا تذکِرہ کرنے کے بعد فرماتے ہیں:پھر آخِر میں کفّار کے لیے یہ ہوگا کہ اس کے قد برابر آگ کے صندوق میں اُسے بند کریں گے، پھر اس میں آگ بھڑ کائیں گے اور آگ کا قُفل(یعنی آگ کاتالا)لگایا جائے گا، پھر یہ صندوق آگ کے دوسرے صندوق میں رکھا جائے گا اور ان دونوں کے درمیان
Flag Counter