Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
46 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)تم جہاں بھی ہو مجھ پر دُرُود پڑھوکہ تمہارا دُرُود مجھ تک پہنچتا ہے ۔
صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

تُوبُوا اِلَی اللہ!               اَسْتَغْفِرُاللہ

صَلُّوا  عَلَی الْحَبِیب !              صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
جھنَّمی بندر وخِنزیر
 غیبت کی تباہ کاری تو دیکھئے کہ مشہور ولیُّ اللہ حضرتِ سیِّدُنا حاتِمِ اَصَمّ علیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرم فرماتے ہیں ہمیں یہ بات پہنچی ہے کہ:غیبت کرنے والاجہنَّم میں بندر کی شکل میں بدل جائے گا،جھوٹا دوزخ میں کُتّے کی شکل میں بدل جائے گا اور حاسد جہنَّم میں سُوَر کی شکل میں بدل جائے گا۔
                               (تَنبِیہُ الْمُغتَرِّیْن ص ۱۹۴)
چار نصیحتیں
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃُ الْمدینہ کی مطبوعہ 344 صَفحات پر مشتمل کتاب ، ''مِنہاج العابدین''صَفْحَہ163تا164پر ہے:حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن اَدہم علیہ رَحْمَۃُ اللہ الاکرم ارشادفرماتے ہیں :میں کوہِ لبنان میں کئی اولیائے کرام رَحِمَہُمُ اللہُ السّلام کی صحبت میں رہا ان میں سے ہرایک نے مجھے یہی وصیّت کی کہ جب لوگوں میں جاؤ توانہیں ان چار باتوں کی نصیحت کرنا :(1)جو پیٹ بھر کر کھائے گا اُسے عبادت کی لذّت نصیب نہیں ہوگی(2)جو زیادہ سوئے گا اس کی عمر میں بَرَکت نہ ہوگی(3)جو صِرف لوگوں کی خوشنودی چاہے گا وہ رِضائے الہٰی عَزَّوَّجَلَّ سے مایوس ہوجائے گا (4)جو غیبت او ر فُضُول گوئی زیادہ کریگا وہ دینِ اسلام پر نہیں مرے گا۔
       (مِنْھاجُ الْعابِدِین(عربی) ص۹۸)
غیبت ایمان کیلئے نقصان دہ ہے
محبوبِ ربُّ العباد عَزَّوَجَلَّ وَ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا:غيبت اور چغلی ايمان کو اس طرح کاٹ ديتی ہيں جس طرح چرواہا درخت کو کاٹ ديتا ہے۔
     (اَلتَّرغِیب وَالتَّرہِیب ج۳ ص ۳۳۲ حدیث ۲۸)
Flag Counter