Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
44 - 504
فرمانِ مصطَفٰے:(صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم )جس نے مجھ پر ایک بار دُرُودِ پاک پڑھا اللہ تعالیٰ اُس پر دس رَحمتیں بھیجتا ہے۔
تم نے ابھی ابھی گوشت کھایا ہے
ايک بار سلطانِ دو جہان، رحمتِ عالمیان صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم اپنے مکانِ عالیشان ميں تشريف فرما تھے جبکہ اصحابِ صُفّہ مسجِد ميں تھے اور حضرتِ سیِّدُنا زيد بن ثابِت رضی اللہ تعالیٰ عنہ انہيں سرکار ِ مدینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کی احاديث مبارَکہ سنا رہے تھے، اتنے ميں رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کی بارگاہ میں گوشت حاضر کیا گیا۔ اَصحابِ صُفّہ حضرتِ سیِّدُنا زَيد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہنے لگے کہ جاؤ!تاجدارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کے پاس جاکر عرض کرو کہ ہم نے کئی دنوں سے گوشت نہيں کھايا تاکہ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم ہميں کچھ گوشت عنايت فرماديں۔ جب حضرتِ سیِّدُنا زَيد رضی اللہ تعالیٰ عنہ وہاں سے چلے گئے تو يہ حضرات آپس ميں کہنے لگے:حضرت سیِّدُنا زَيد رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی اُسی طرح سرکارِ کائنات صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم سے ملاقات کرتے ہيں جس طرح ہم کرتے ہيں پھر يہ کيسے ہميں احاديث مبارَکہ سناتے ہيں!جب حضرتِ سیِّدُنا زَيد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سرکارِ نامدار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کے دربار ميں حاضر ہوئے اور اَصحابِ صُفّہ کی درخواست پيش کی تو غيب دان آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا:''جاؤ ان سے کہو کہ تم نے ابھی ابھی گوشت کھايا ہے !آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے واپَس آ کر انہيں بتايا تو وہ حضرات قسم کھا کر کہنے لگے کہ ہم نے تو کئی دنوں سے گوشت نہيں کھايا !پھر حضرتِ سیِّدُنا زَيد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سرکارِ رسالت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کی خدمتِ بابَرَکت ميں حاضِر ہوئے اور دوبارہ عرض کی تو پھر رسولُ اللہ عَزَّوَجَلَّ وصلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا:''انہوں نے ابھی ابھی گوشت کھايا ہے!''وہ واپس ہوئے اور اَصحابِ صُفّہ کویہی جواب بتا دیا ۔ اب کی بار وہ سب سرکارِ عالی وقار صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم کے دربارِ گُہر بار ميں حاضِر ہو گئے ۔ آپ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہ وسلَّم نے ارشاد فرمايا :''تم نے ابھی ابھی اپنے بھائی کا گوشت کھايا ہے اور اس کا اثر تمہارے دانتوں ميں موجود ہے، تھوک کر ديکھ لو گوشت کی سُرخی کو۔''اُنہوں نے ایسا ہی کیا تووہاں خون ہی خون تھا،سب نے توبہ کی، اپنی بات سے رُجُوع کیا اور حضرتِ سیِّدُنا زَيد رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
Flag Counter