Brailvi Books

غیبت کی تباہ کاریاں
43 - 504
فرمانِ مصطَفےٰ :(صلی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم)جو شخص مجھ پر درود پاک پڑھنا بھول گیا وہ جنت کا راستہ بھول گیا۔
اسلامی کامَدَنی کام بھی کرتی رہئے اور دعوتِ اسلامی کے سنّتوں کی تربیَّت کے مَدَنی قافِلوں کی مُسافِرہ بننے کی سعادت بھی حاصِل فرماتی رہئے۔(1)اگر کوئی پوچھے کہ مَدَنی قافِلوں میں کیا ملتا ہے؟ تومیں کہوں گا کہ مَدَنی قافِلوں میں کیا نہیں ملتا !اِس مَدَنی بہار کومُلاحَظہ فرمایئے اور عشقِ رُسول سے لبریز دل کا فیصلہ مَدَنی بہار کے اختتام پر دیئے ہوئے شعر پرسُبحٰن اللہ کہہ کر مُہرِ تصدیق لگا کر کیجئے۔ چُنانچِہ حیدر آباد(باب الاسلام سندھ)کی ایک اسلامی بہن کا بیان کچھ یوں ہے کہ ہمارے عَلاقے میں دعوتِ اسلامی کی اسلامی بہنوں کا ایک مَدَنی قافِلہ تشریف لایا ۔دوسرے دن عَلاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے بعد ہونے والے سنّتوں بھرے بیان میں مجھے بھی شرکت کی سعادت ملی،بیان کے بعد جب صلوٰۃ وسلام کے یہ اشعار پڑھے گئے، ''اے شَہَنشاہِ مدینہ
الصّلٰوۃ وَالسّلام''
تو
اَلحَمد اللہ عَزَّوَجَلَّ
میں نے جاگتی آنکھوں سے دیکھا کہ شَہَنْشاہِ مدینہ سُرورِ قلب وسینہ صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم پھولوں کا ہار پہنے وہاں تشریف لے آئے ہیں ۔ اپنے غم خوار آقا صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو دیکھ کر میں خود پر قابو نہ رکھ سکی اورمیری آنکھوں سے آنسوؤں کی جھڑی لگ گئی۔ پھر وہ ایمان افروز منظر میری نگاہوں سے اوجھل ہوگیا یہاں تک کہ اجتماع اختِتام کو پہنچا ۔
                 مل  گئے  وہ  تو  پھر  کمی  کیا  ہے

                 دونوں  عالم  کو   پا لیا   ہم  نے
صَلُّوا   عَلَی الْحَبِیب !             صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

(1) اسلامي بہنوں كے مَدَني قافِلے كي ہر مُسافرہ كے ساتھ اُس كے ابّو يا قابِل اعتماد مَحرم كا ساتھ ہونا لازِمي ہے نيز ذمّے داران كو اپني مرضي سے مَدَني قافِلے كروانے كي اجازت نہيں مَثَلا پاكستان كي اسلامي بہنوں كے مَدَني قافِلے كے لئے "اسلامي بہنوں كي مجلس برائے پاكستان"كي منظوري ضَروري ہے­)
Flag Counter